جوش عبادت

حسان خان

لائبریرین
عبادت کرتے ہیں جو لوگ جنت کی تمنا میں
عبادت تو نہیں ہے اک طرح کی وہ 'تجارت' ہے

جو ڈر کر نارِ دوزخ سے خدا کا نام لیتے ہیں
عبادت کیا وہ خالی بزدلانہ ایک خدمت ہے

مگر جب شکرِ نعمت میں جبیں جھکتی ہے بندے کی
وہ 'سچی بندگی' ہے، اک شریفانہ اطاعت ہے

(جوش ملیح آبادی)
 
Top