بشیر بدر عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں - بشیر بدر

خرد اعوان

محفلین
عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں
میرا اصول ہے پہلے سلام کرتا ہوں​

مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے
میں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں​

میں اپنی جیب میں اپنا پتا نہیں رکھتا
سفر میں صرف یہی اہتمام کرتا ہوں​

میں ڈر گیا ہوں بہت سایہ دار پیڑوں سے
ذرا سی دھوپ بچھا کر قیام کرتا ہوں
بشیر بدر کے مجموعے " آس " سے انتخاب​
 

فاتح

لائبریرین
خوبصورت غزل ہے۔ بہت شکریہ خرد اعوان صاحب۔

اس غزل کا آخری شعر ہے:
مجھے خدا نے غزل کا ہے دریا بخشا
یہ سلطنت میں محبت کے نام کرتا ہوں​
 
Top