عالمی برادری کی پاکستان پر یکطرفہ بھارتی الزامات پر تشویش

زین

لائبریرین
عالمی برادری کی پاکستان پر یکطرفہ بھارتی الزامات پر تشویش

اسلام آباد ........ممبئی میں دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں عالمی برادری نے پاکستان پر یکطرفہ بھارتی الزامات پر تشویش ظاہر کی ہے اور بھارت کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ تحقیقات سے قبل کسی آزاد اور خودمختار ملک پر اس طرح کے الزامات بین الاقوامی اخلاقیات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ذمہ دار حکومتی حلقوں نے بتایا کہ عالمی برادری خصوصاً عرب ممالک کی طرف سے بھارت پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے ایڈونچر سے باز رہے۔ دوسری صورت میں بھارت کو عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے بھارتی معیشت پر بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ایران اور ترکی کی طرف سے بھی پاکستان کو تمام تر درکار معاونت کی فراہمی کی یقینی دہانیاں کرائی گئیں ہیں۔
 
Top