عالمی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم رکوانے میں کردار ادا کرے

زین

لائبریرین
عالمی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم رکوانے میں کردار ادا کرے
امریکی وزیر خارجہ کشیدگی کم کرنے کیلئے فوری طور پر جنوبی ایشیا کا دورہ کریں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر کا خط
اقوام متحدہ ........
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، جنرل اسمبلی کے صدر میگوئل ڈی ایسکوٹو اور جنرل اسمبلی کے تمام 192 رکن ممالک کے نام خط میں عبداللہ حسین ہارون نے لکھا ہے کہ ممبئی حملے القاعدہ کے مقاصد پورے کرنے کیلئے کئے گئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اور بھارت کو طوائف الملوکی پھیلانے کے خواہشمند عناصر کو ان کے ٹھکانوں میں ہی پکڑ لینے کیلئے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ ممبئی بم حملوں کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی سے پیدا ہونے والی کشیدگی کا تقاضہ ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے فوری طور پر جنوبی ایشیا کا دورہ کریں۔ انہوں نے ایک بار پھر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے 200 افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہیں تاہم یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہئے کہ پاکستان میں ہر ہفتے اتنے افراد دہشت گردی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
 
Top