ظرف

جٹ صاحب

محفلین
اس دھاگے میں ایسے اشعار پوسٹ کیجیئے جن میں لفظ “ظرف“ آتا ہو۔ میں شروعات کرتا ہوں احمد فراز کے شعر سے:


نہ جانے ظرف تھا کم یا انا زیادہ تھی
کلاہ سر سے تو قد سے قبا زیادہ تھی
 

جٹ صاحب

محفلین
میرے ناقص علم کے مظابق ظرف کا مطلب حوصلہ ہوتا ہے اور جو آپ ظروف کی بات کررہے ہیں غالباً وہ برتن ہوتے ہیں۔ اگر کوئی غلطی ہوئی تو اصلاح کی درخواست ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا کم ظرف نہ بن, اس کے بھی سینے میں ہے دل
اس کا احساس بھی رکھ, اپنی ہی راحت پہ نہ جا
(اعتبار ساجد)
 

شمشاد

لائبریرین
بقدرِ ظرف ہے ساقی! خمارِ تشنہ کامی بھی
جوتو دریائے مے ہے، تو میں خمیازہ ہوں ساحل کا
(چچا)
 

راجہ صاحب

محفلین
میرے ظرف کا یہ قصور تھا
کہ میں درد دل نہ چھپا سکا
میرے ظرف نے بھی دغا دیا
میں تو ظرف بھی نہ بچا سکا

نامعلوم
 

شمشاد

لائبریرین
گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلّی، نہ طو ر پر
دیتے ہیں بادہ' ظرفِ قدح خوار' دیکھ کر
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
بہ قدرِ شوق نہیں ظرفِ تنگنائے غزل
کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لئے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
تب وتاب عاشقی ہی تب و تاب زندگی ہے
کہ بقدر ظرف دل ہی ملے سب کو یہ خزانہ
(سرور عالم راز سرور)
 
Top