طرحی غزل کہتے وقت کیا مصرع طرح کو مطلع میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟

دوستو السلام علیکم

میں نے اپنے اساتذہ سے سنا ہے کہ طرحی غزل یا کہ کسی دوسرے شاعر کی زمین میں غزل کہتے وقت مطلع میں گرہ نہیں لگانا چاہئے۔۔لیکن کچھ دوست مصر ہیں کہ ایسا کوئی اصول ضابطہ نہیں ۔۔اس پر آپ کی آراء درکار ہیں۔۔تاکہ معلومات میں اضافہ ہو۔۔ سبھی دوستو سے اور وارث بھائی سے خصوصی درخواست ہے کہ اس پر روشنی ڈالیں

عبدالوہاب سخن
 
فاتح

لائبریرین
عموماً ایسا نہیں کیا جاتا اور اگر ایسا کر بھی لیا جائے تو اس مطلع کے علاوہ حسنِ مطلع بھی کہہ لیا جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کر لیا جائے تو کچھ حرج نہیں ہے۔ لیکن اس صورت میں جیسا کہ فاتح صاحب نے لکھا، شاعر اپنی قادر الکلامی دکھانے کے لیے، ایک اپنا مطلع بھی کہتا ہے، دوسرا مطلع نہ بھی کہیں تو پھر بھی کچھ حرج نہیں۔
 
میر غالب مومن ذوق جیسے اساتذہ نے اس سے گریز کیا ۔۔ ان کی طرحی غزلوں میں مطلع میں گرہ نظر سے نہیں گذری۔۔ سوال کرنے کی وجہ دراصل یہ تھی کہ انھوں نے ایسا مناسب کیوں نہیں سمجھا ۔۔کیا وجوہات ہو سکتی ہیں
 
ایک مصرع تو ہوا دوسرے کا، اور ایک آپ کا! اور وہ بھی مطلعے میں! شعر کچھ ادھورا سا محسوس ہوتا ہو گا (مطلع غزل کا چہرہ ہوتا ہے)۔
کبھی ایسا تجربہ کیا نہیں بلکہ سوچا ہی نہیں۔ بات وہی ہے جناب محمد وارث نے جیسے کہا کہ قباحت کوئی نہیں اگر تشنگی باقی نہ رہے۔ ہے مشکل امر! ویسے کر دیکھئے۔
 
میرے غائبانہ استاد کم دوست زیادہ جناب حضرتِ راحیل فاروق کا کہنا ہے کہ طرح مصرع کی اصطلاع اُس وقت استعمال ہوتی ہے جب کوئی شاعر کسی اور شاعر کے کلام میں سے کوئی ایک مصرع استعمال کرکے نیا کلام اُسی مصرع کے تحت قافیہ ردیف بحر کا خیال رکھتے ہوئے اُسی زمین یا قائدہ میں کہتے ہیں۔ ایسے کلام کو طرحی کلام (غزل نعت کہا جاتا ہے۔ اور ضروری نہیں کہ طرح مصرع کو مطلع یعنی پہلے شعر میں ہی استعمال کیا جائے شاعر اُسے اپنےکلام میں کسی بھی جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔
 
اردو محفل فورم میں خوش آمدید جناب اعجاز خالد فاروقی بھائی۔ امید ہے محفل میں آتے رہیں گے۔ راحیل فاروق بھائی کو بھی دوبارہ محفل میں لے آئین تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔
 
اردو محفل فورم میں خوش آمدید جناب اعجاز خالد فاروقی بھائی۔ امید ہے محفل میں آتے رہیں گے۔ راحیل فاروق بھائی کو بھی دوبارہ محفل میں لے آئین تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔
بہت مشکور ہوں آپکی محبت کا۔
اور اپنی محفل ہے تو انشاءاللہ آنا جانا لگا رہے گا
جہاں تک حضرت ِراحیل کی بات ہے تو وہ بھی آتے ضرور ہوں گے لیکن اُن کی مصروفیات بہت بڑھ چُکی ہے یہی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔میں نے محترم ضیاء محی الدین صاحب کے بعد حضرتِ راحیل ہی میں اُردو کی بے لوث اور بے بہا خدمت کا جذبہ دیکھا ہے۔
جب بھی گُفتگو ہوئی تو آپ کے جذبات کا تذکرہ ضرور کردوں گا
 
Top