طب اور صحت (خصوصا ماں اور بچے کی صحت) پر کتب

مہوش علی

لائبریرین
ابھی تک ہمارا زور اردو کلاسیکل ادب اور شعر و شاعری کی طرف ہی ہے۔

لیکن عملی میدانوں میں بھی نظر ہونی بہت لازمی ہے، اور میں ان معاملات میں زیادہ فکر کرتی ہوں۔

بہت مختصر الفاظ میں میں اپنی بات مکمل کروں گی۔۔۔۔

1۔ کیا صحت اور طب کے موضوع پر کوئی اچھی اردو کتاب آپ کے علم میں ہے؟

2۔ غذا اور ڈائیٹ کنٹرول وغیرہ پر بھی کتابیں نظر میں رکھیں۔

3۔ اگر کوئی اچھی کتاب نظر آئے، تو یا تو اُس کو ٹائپ کریں، یا کروائیں، یا پھر کم از کم Scan کر کے ہمارے حوالے کریں تاکہ رضاکار اُن پر کام کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان میں خواتین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کا تعلق صحت سے بھی ہے۔ سب سےاہم ان میں چھوٹے بچوں کی پرورش وغیرہ کے مسائل ہیں۔

یورپ میں ان مسائل پر کتب عام ہیں اور ہر بک سٹال سے مل جائیں گی۔ مگر پاکستان میں مجھے یہ کتابیں نظر نہیں آئیں (خصوصاً اردو زبان میں)۔ وہاں پر وہی کچھ مانا جا رہا ہے جو کچھ پرانی عورتیں بطور مشورہ بتاتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔

اس چیز کو بدلنا چاہیئے۔

میری تو ہمت نہیں ہے کہ ان کتابوں کا اردو میں ترجمہ کر سکوں۔ تو بہتر تو یہی ہو گا کہ اردو میں بنا بنایا ایسا کوئی مواد مل جائے جو ماؤوں کے لیے بہترین ہو۔

مزید آپ لوگ یقینا اس مسئلے پر اپنی اپنی آراء کا اضافہ کرتے جائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، بات پھر وہیں آ جاتی ہے کہ سب لوگ وہی کتابیں ٹائپ کر رہے ہیں جنہیں وہ خود رغبت سے پڑھتے ہیں۔ اس تھریڈ میں جس موضوع کا ذکر آپ نے کیا ہے اس پر یقینا بہت تحقیقی مواد موجود ہے اور اسے پڑھنے والے بھی بہت ہوں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں اس کام کو یہاں آن لائن لانے کی طرف راغب کیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے والد صاحب مرحوم کے پاس کچھ ریسرچ اور کچھ سروے کے حوالے سے نوٹس موجود ہیں، کہیں تو وہ یہاں حاضر دوں؟

ان میں پیدائش کے پہلے، دوران اور بعد میں ماں اور بچے کی صحت کی موجودہ باتیں ہیں (یعنی ریسرچ کے نتائج) اور کسی حد تک ان پر بحث بھی کی گئی ہے، یعنی کیا درست ہے اور کیا غلط
 

دوست

محفلین
طب نبوی پر ڈاکٹر خالد غزنوی کی کتب بہت مشہور ہیں سادہ نسخوں پر مشتمل یا کتابیں کیوں نہ برقیا کر پہل کی جائے؟؟
 

دوست

محفلین
ادھر بھی آپ جیسے ہی بیٹھے ہیں‌ پروں‌ پر پانی کسی بات سے ہی پڑنے دیں گے نا ؛)
اصل میں آج کل کچھ مصروفیت بڑھ گئی ہے۔ پہلی دو کتابیں ہی میری جان کو رو رہی ہیں۔
مجھے لگتا ہے علی پور کا ایلی لکھ کر دینے والا میں ہی ہونگا۔
لبیک بھی ویسے ہی پڑی ہے۔
جی نوم کا ترجمہ منہ تک رہا ہے۔
اور آپ دوست بھی لائبریری کی طرف متوجہ ہیں۔ یعنی سارا پروجیکٹ ٹھپ۔
فونٹ پراجیکٹ تو خیر چل رہا ہے اس کے ابتدائی مراحل ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
ادھر بھی آپ جیسے ہی بیٹھے ہیں‌ پروں‌ پر پانی کسی بات سے ہی پڑنے دیں گے نا ؛)
بہت عمدہ۔ پتہ ہے کیا۔ اور کچھ نہ سہی، یہ تو بتا سکتے ہیں کہ یہ کتب کہاں‌سے مل سکتی ہیں؟ اگر کہیں سکین شدہ ہوں تو زیادہ آسانی ہو جائے گی
 

دوست

محفلین
یہ پاکستان سے با آسانی مل جائیں گی۔
سکین شدہ کی کیا ہی بات ہے۔ا گر میرے پاس یہ سہولت ہوتی تو کتابوں کے ڈھیر نہ لگا دیتا بغیر کہے ہی۔
 
Top