ضیاء النبی اور ضیاء القرآن

خرم

محفلین
جی چاہتا ہے کہ ضیاء الامت پیر کرم شاہ صاحب علیہ الرحمۃ کی تصانیف ضیاءالقرآن اور ضیاء النبی کو برقیایا جائے۔ آپ بہن بھائیوں کا مشورہ اور مدد چاہئے اس معاملہ میں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی چاہ رہا ہے تو اللہ کا نام لے کر شروع کر دیں۔

لائبریری کے لیے مستقل لکھنے والے تو آج کل مصروف ہیں۔ لیکن کوئی پرواہ نہیں آپ بھی شامل ہو جائیں۔ راستے میں بہت مسافر ملیں گے، کارواں بن ہی جائے گا۔
 
خرم

محفلین
بس شمشاد بھائی ابھی ایک اور بہت ہی اہم تصنیف پر کام کر رہا ہوں۔ انشاءاللہ اس کی تکمیل پر اس کام کو شروع کروں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
خرم، آپ پہلے شاکر القادری سے پوچھ لیں۔ ان کے صاحبزادے کافی عرصے پہلے اس پر کام کا عندیہ دے چکے ہیں یا شاید شروع بھی کر چکے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
خرم نے کہا:
جی چاہتا ہے کہ ضیاء الامت پیر کرم شاہ صاحب علیہ الرحمۃ کی تصانیف ضیاءالقرآن اور ضیاء النبی کو برقیایا جائے۔ آپ بہن بھائیوں کا مشورہ اور مدد چاہئے اس معاملہ میں۔
اچھی بات ہے، سید حسن نظامی بھی اس پر کام کر رہے ہیں، میں نے بھی ضیاالنبی جلد پنجم کو برقیانے کا ارادہ کیا ہے ۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم

اس کامطلب ہم تین ہو گئے بہت اچھا

میرا خیال ہے اب باقاعدہ ذمہ داریاں لے لی جائیں

میرا خیال ہے راجہ صاحب کواس سلسلے میں ہمیں گائیڈ کرنا چاہیے

محترم آپ اب ھمارے مابین کام کی تقسیم فرمائیں

ویسے تو میں‌ھاسٹل میں ہوں مگر میرا خیال ہے اگر میرا کام مجہے سونپ دیا جائے تو میں‌اسے کر سکوں گا

ویسے میں‌ جلد اول کو لگا ہوا ہوں‌

والسلام
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب، اس کا مطلب ہے کہ کارواں چل پڑا۔۔

سید حسن نظامی ، ضیاالنبی جلد اول
الف نظامی ،ضیاالنبی جلد پنجم
خرم ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(آپ بتا دیں کونسی جلد پر کام کریں گے)
 
مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
بھائی لوگو، جتنا کام کرتے جائیں وہ عوام الناس تک براہ راست پہنچاتے جائیں۔

اس سے اور لوگوں میں بھی شوق پیدا ہو گا اور کارواں بڑھتا جائے گا۔ انشاء اللہ۔

اصل میں جو بھی ضیاء النبی کے کچھ حصے کا مطالعہ کرے گا، اُسے خود ہی اسکی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

اس سلسلے میں محفل کا وکی سیکشن حاضر ہی ہے۔ میری خواہش ہے کہ آپ لوگ اسی وکی کو میدانِ عمل میں تبدیل کر دیں۔

والسلام۔
 
خرم

محفلین
چلئے ماشاء اللہ کارواں بنتا جا رہا ہے۔ ویسے ایک خیال آیا ذہن میں۔کیوں نہ الگ الگ جلدوں پر کام کرنے کی بجائے اگر ایک ہی جلد کے چند حصہ بانٹ لئے جائیں؟ اس طرح ایک ایک کرکے تمام جلدیں ترتیب سے ساتھیوں کے مطالعہ کے لئے دستیاب ہو جائیں گی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
خرم نے کہا:
چلئے ماشاء اللہ کارواں بنتا جا رہا ہے۔ ویسے ایک خیال آیا ذہن میں۔کیوں نہ الگ الگ جلدوں پر کام کرنے کی بجائے اگر ایک ہی جلد کے چند حصہ بانٹ لئے جائیں؟ اس طرح ایک ایک کرکے تمام جلدیں ترتیب سے ساتھیوں کے مطالعہ کے لئے دستیاب ہو جائیں گی۔
خرم آپ کی بات بھی مناسب ہے،
ایسا کرتے ہیں کہ ضیاالنبی جلد اول کو تینوں افراد مل کر لکھتے ہیں۔
ہر شخص 100 صفحات لکھے۔
1-100 سید حسن نظامی
101-200 الف نظامی
201-300 خرم
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم،

میں یہاں یہ اضافہ کرنا چاہوں گی کہ جو بھی متن یونیکوڈ میں ڈھالا جائے اسے اسکین میں بھی یہاں مہیا کریں۔ اسکین کوئی ایک رکن بھی مہیا کر سکتے ہیں یا ایک سے زائد اراکین ۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس متن کی پروف ریڈنگ کی ذمہ داری بھی ساتھ ہی نبٹائی جائے تو بہتر ہے۔

مہوش

اس پراجیکٹ میں پروف ریڈنگ جیسے اہم مرحلے کے لئے آپ کی شمولیت بہت اہمیت کی حامل ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں بھی ایک عرض کر دوں کہ جو صاحب ٹائپ کریں وہ اپنے ٹائپ کیئے ہوئے کو پروف ریڈ کرنے کی ذمہ داری نہ لیں۔
 
خرم

محفلین
بات تو جی لگتی ہے شمشاد بھائی کی۔ چلئے انشاء اللہ کام شروع کرتے ہیں جب پروف ریڈنگ کا مرحلہ آئے گا تب انشاء اللہ وہ بھی نبٹا لیں‌ گے۔
 
AMERICAN

محفلین
شوق تو مجھے بھی ہے اس طرح کے کاموں کا لیکن ابھی فی الحال فارغ نہیں ہوں انشاء اللہ جب فرصت ملے گی تو ضرور تم لوگوں کی ہیلپ کے لیے آؤں گا دعاؤں میں یاد رکھیں۔ والسلام چوہدری عمران باجوہ
 
فی الحال تو میں اردو لغت کے کام میں مصروف ہوں اس لئے لکھنا تو مشکل ہوگا۔ ہاں البتہ تصحیح کے لئے میری خدمات ضرور حاصل ہیں۔۔۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ميرے ايك دوست ہيں جو سپين ميں ہيں اور اس قسم كي كتابوں كو برقيانے كا كام كرتے رہتے ہيں انہوں نے عنديہ ديا ہے كہ وہ اس كا ميں بھرپور شركت كر سكتے ہيں اگر ان كو ضياء النبي كي سكين شدہ صفحات مل سكيں كيونكہ ان كے پاس سپين ميں يہ كتابيں موجود نہيں
ميں ان كے ليے يہ صفحات سكين تو كر ديتا ميں ڈائلپ كنكشن پہ ہوں اور ميرے ليے ايك چھوٹے سے اميج كو اپلوڈ كرنا جوئے شير لانے كے مترادف ہوتا ہے چہ جائيكہ پوري كتاب
براہ كرم كوئي صاحب
ضياء النبي كي دوسري جلد كو فوري طور پر سكين كر كے اپلوڈ كر سكيں تو ميں اپنے دوست كو يہ كام سونپ سكونگا اور يقينا وہ بہت جلد اس كام كو نمٹا ليں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
شاکرالقادری نے کہا:

یا تو کتاب ادھر بھیج دیں‌یا پھر تصاویر کو سکین کرکے مجھے سی ڈی بائی پوسٹ بھیج دیں۔ اسی دن اپ لوڈ ہو جائے گی، انشاء اللہ
 
حسن نظامی

لائبریرین
الف نظامی کیا آپ سکین کر کی دے سکتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ پھلی جلد مجھ پر چہوڑ دی جائے
اور اگر کوئی جلد سکین کر کے دے سکیں تو اس کو کسی اور کو بھی دیا جا سکتا ہے
ہمارے لئے سکین کر نا مشکل ہو گا

جلد اول کے تقریبا تین ابواب میں کر چکا ہوں میرا خیال ہے کچہ کام ہو جائے پھر اسے وکی پر چھڑھا دوں‌گا
 
الف نظامی

لائبریرین
سید حسن نظامی نے کہا:
الف نظامی کیا آپ سکین کر کی دے سکتے ہیں
جلد دوئم کو سکین کردوں؟

سید حسن نظامی نے کہا:
جلد اول کے تقریبا تین ابواب میں کر چکا ہوں میرا خیال ہے کچہ کام ہو جائے پھر اسے وکی پر چھڑھا دوں‌گا
ٹھیک ہے جلد اول پر آپ کام کیجیے۔
 
Top