ضرورت مصرع

کوئی خیر خواہ بشر آ کر ایک مصرع عنایت کردے تو مہربانی ہوگی
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
بدلہ سُخن ہیں ہم ،کُچھ تو تڑپائیں گے

نقوی صاحب معذرت کے ساتھ ۔ ابھی انٹری بھی ٹھیک سے نہیں ہوئی اور مصرعہ کہنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
 
جی یہی بات سوچ کر چھوڑ رہا تھا مگر اصلاح کی خاطر لکھ ڈالا۔ ناتجربہ کاری تو جھلکے گی ہی جُزوی شاعر جو ٹھہرا۔:grin:۔
 
نایاب

لائبریرین
وہ خود چل کر آئے گا ہم سچی طلب مہکائیں گے

میں شاعر تو نہیں مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین

برگ حنا

محفلین
کوئی خیر خواہ بشر آ کر ایک مصرع عنایت کردے تو مہربانی ہوگی
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
جناب مہدی نقوی حجازؔ صاحب
کچھ تک بندیاں پیشِ خدمت ہیں اگر پسند نہ آئیں تو جسارت کے لیے پیشگی معذرت خواہ ہوں

وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
کیا جو ترکِ تعلق تو اب نبھائیں گے

وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
خود اپنے ضبط کو ہم آپ آزمائیں گے

وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
ہےجیسےاس نے ستایا، اسے ستائیں گے

(وزن اور بحر کی اغلاط کے لیے معذرت)
 
عدیل منا

محفلین
کوئی خیر خواہ بشر آ کر ایک مصرع عنایت کردے تو مہربانی ہوگی
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
جہاں حجاز صاحب ہونگے، ہمیں وہیں پائیں گے۔
حجاز صاحب ! کیا کریں، آپ سے انسیت ہی ایسی ہوگئی ہے کہ جہاں آپ کا نام دیکھتے ہیں کھنچے چلے آتے ہیں:) مگر اس کو مصرع جوڑنا نہ سمجھیئےگا۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ ہمیں شاعری کی الف بے بھی نہیں معلوم
 
عدیل میاں آپ کی بندہ نوازی ہے کہ ہم جیسوں سے مانوس ہیں آپ۔۔۔۔۔۔ ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں۔۔۔۔;) لیکن آپ ایک بات کی وضاحت کر ہی دیجے کہ آپ ہمیشہ کمر باندھے ہم سے دست و پنجہ ہونے کے لئے کیوں تیار رہتے ہیں جب کہ آپ کو بھی اس بات کا علم ہے کہ ہم نہایت شریف النفس آدمی ہیں۔۔۔:bringiton:
 
محمداحمد

لائبریرین
بلائے گا وہ لاکھ بار ہم نہ جائیں گے
وہ منتیں کرے ہزار ہم نہ جائیں گے
اگرچہ وہ بھی چین سے نہیں ہمارے بن
اگرچہ ہم ہیں بے قرار، ہم نہ جائیں گے
:)

بہت معذرت کے ساتھ کہ ہم نے آپ کے مصرعے میں بھی کچھ تبدیلی کردی۔
 
احمد صاحب! اس پر ہمیں ایک لطیفہ یا د آرہا ہے۔ ایک صاحب بٹن لے کر درزی کے پاس گئے اور بولے اس میں قمیص ٹانگ دو۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد صاحب! اس پر ہمیں ایک لطیفہ یا د آرہا ہے۔ ایک صاحب بٹن لے کر درزی کے پاس گئے اور بولے اس میں قمیص ٹانگ دو۔ :)

تسی بڑے مذاقیے ہو گئے ہو۔ :D

ویسے مجھے پنجابی اتنی آتی نہیں ہے اگر کوئی غلطی ہو تو کوئی دوست بتا دے۔ ;)
 
Top