صوتی کی بورڈمشکلات

طاہر کہوٹ

محفلین
السلام علیکم ۔میںبڑےعرصے سےایسےپروگرام کی تلاش میں تھاجس سےکمپیوٹرپر اردو لکھی جاسکے آپ کی سائٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئ اب میرا مسءلہ یہ ہے کہ جب صوتی کی بورڈ انسٹال کرتاہوں تو ایررآجاتا ہےاوروہ کام نہی کرتا مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں۔آپ کی مدد کاشکر گزارہوں گا۔آپ کےلئےدعا گو۔فقط طاہر :?:
 
تکنیکی مسائل

دوست تکنیکی مسائل کا حل پوچھتے ہوئے یہ ضرور بتا دیا کیجئے کہ آپ آپریٹنگ سسٹم، براؤزر وغیرہ کونسا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ تفصیلات بتا دیجئے اور اس لنک پر بھی ایک نظر ڈال لیں شائد مسئلہ حل ہوسکے۔

http://www.boriat.com/hlp
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق صاحب، بہت عرصے سے آپ سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ آپ نے اپنی سائٹ پر ان PDF فائلوں کی ایکسٹینشن gz کیوں رکھی ہوئی ہے۔ کم از کم کچھ ہفتے پہلے تک تو ایسا ہی تھا۔ :?
 
gzip

دراصل چاروں پی ڈی ایف فائلیں زِپ کی گئی ہیں۔ ونڈوز کی فائلوں کے حجم کو winzip کی مدد سے اور لینکس کی فائلوں کو gzip کی یوٹلٹی کی مدد سے کم کیا تھا۔ gzip ڈیفالٹ ایکسٹینشن gz. لاتا ہے۔ یونکس اور لینکس کی دنیا میں یہی مقبول ترین اور de-facto سٹینڈرڈ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق صاحب، ہو سکتا ہے مجھے جاننے میں غلطی ہوئی ہو لیکن میں نے یہی دیکھا تھا کہ محض فائل کی ایکسٹنشن کو gz سے pdf پر تبدیل کرنے سے فائل ٹھیک طرح نظر آنے لگتی تھی۔
 

جیسبادی

محفلین
ہوتا یوں ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر، چونکہ معصوم ہے، ڈاون لوڈ کر کے خود ہی گنزپ کر لیتا ہے، مگر ایکسٹینشن نہیں بدلتا!

اگر میں غلطی نہیں کھا رہا تو آپ ویب پیجز بھی جی۔زپ۔ کر کے "سرو" کر سکتے ہو، براؤزر خود ہی گَنزِپ کر لے گا۔
 
معصوم

انٹرنیٹ ایکسپلورر کو معصوم آپ نے خوب کہا۔

ویسے آپ کی بات بالکل درست ہے۔ کمپریشن کی سپورٹ ایک ویب سٹینڈرڈ ہے اور یوں سب براؤزر خودکار انداز سے اس زپ کو ان زپ کر لیتے ہیں۔
 

فری

محفلین
السلام علیکم
Windows XP Sp2 میں
استعمال کر رہی ہوں، میں نے اپنے سسٹم میں اردو زبان انسٹال کر لیا ہے،۔۔ اور فونیٹک (صوتی کی بورڈ کو بھی کر لیا ہے۔۔ لیکن مسلہ یہ ہے کب جب میں ونڈوز میں اردو ٹاپ کر تی ہوں تو سب کچھ سہی ہوتا ہے۔۔ ماسوے (ء) کے جب میں ایسے الفاظ لکھتی ہوں جیسے۔۔ (کئی) ، بھائی، ) وغیرہ تو صحیح ڈسپلے نہیں ہوتا۔مختصر یہ کہ جب (ٰٰی) کے ساتھ (ء) لکھتی ہو تو صخیخ ڈسپلے نہیں ہوتا۔۔
برائے مہربائی میں رہنمائی فرمائے
فری۔۔
71ae553aa1.gif
 

جیسبادی

محفلین
فونٹ بدل کر دیکھو۔ اگر "نفیس ویب نسخ" فونٹ نصب ہے تو وہ چنا سکا جاتا ہے۔ یہ فونٹ [ url=http://www.crulp.org]یہاں [/url] سے مل سکتا ہے۔ ورنہ "توہاما" وغیرہ۔
 

زیک

مسافر
میرا خیال ہے اکیلا ء کسی اور حرف سے نہیں ملتا۔ اس کے لئے میں "ئ" استعمال کرتا ہوں۔
 

فری

محفلین
سر، اردو یونی کوڈ کے جتنے بھی سائیٹس ہے، یہ تمام مجھے بالکل صحیح ڈسپلے ہو ررہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے، کہ میرے سسٹم میں فونٹس انسٹال ہے، ۔ اور دوسری بات یہ کہ میں بہت سے فونٹس سے اس کو چیک کیا مجھے پر بھی وہ مسلہ ہو رہا ہے، جو میں اوپر نیا ن کر چکی ہوں۔
برئے مہربانی میرے رہنمائی کریں۔۔
ٍفری۔
 

جیسبادی

محفلین
میرا خیال ہے زکریا کی بات درست ہے۔ حرف "ئ" جو کرلپ )crulp) کے اردو تختے پر shift-4 ہے، استعمال کرنا چاہیے۔
ک ئ ی = کئی
 

الف عین

لائبریرین
فری۔ آپ شاید محض ھمزہ استعمال کر رہی ہیں۔ اردو یونی کوڈ میں ہمزہ کے ملحقہ حروف (

کنجنکٹ) کے لئے نہ جانے کیوں ہمزہ یا استعمال کی جاتی ہے۔ محض مفرد ہمزہ ہمزہ کے

کوڈ میں ہے۔ معلوم نہیں کہ آپ کون سا صوتی کی بورڈ استعمال کر رہی ہیں۔ کرلپ اور

میرے صوتی کی بورڈ میں مفرد ہمزہ امگریزی کی بورڈ کے حرف "یو" کے ساتھ ہے اور ہمزہ یا

(ئ) "ڈالر" کے ساتھ یعنی شفٹ کنجی اور چار کا عدد۔
 

فری

محفلین
السلام علیکم ،
آپ لوگو کا بہت بہت شکریہ،۔۔ میرا مسئلہ shirft + 4 سےخل ہو گیا ہے،۔۔ میں ان تمام لوگو کا تہہ دل سے مشکور ہو، جنہونے مجھے ریپلے کئے اور میرا مسئلہ خل کیا۔۔
میں اردو ٹائپنگ اچھی طرح جانتی ہوں۔ انیپج پر بہت کام کر چکی ہوں،۔
شائد مسئلہ میرے
phonetic
کی بورڈ میں ہوں،۔ لیکن وہ بھی تو میں نے یہی سے داون لوڈ کیا ہے،۔۔
کیا کیسی دوست کے پاس کوئی اور کی بوڑد نہیں ہے جو میرا یہ مسئلہ حل کریں۔۔
میں چاہتی ہوں، کہ میں اپنے ونڈوز نوٹ پیڈ میں ایسی ہی اردو لکھ سکھوں۔۔ جس طرح اس سائیٹ کے اس پیڈ میں لکھ رہی ہوں۔۔۔
 

فری

محفلین
نبیل نے کہا:
فری، آپ چاہیں تو اردوایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ استعمال کرسکتی ہیں۔ یہ استعمال میں بالکل اس فورم کے اردو ویب پیڈ کی طرح ہیں اور ان سے آپ اردو ٹیکسٹ فائل میں بھی محفوظ کرسکتی ہیں۔

سر مجھے تو پتا ہے اسکا،۔۔میں تو وہ یہا بھی لکھ کر ،۔۔ اپنے نوٹ پیڈ میں سوو کر سکتی ہوں۔۔ لکیں میں اکثر اپنے فیملی سے اردو یونی میں ڈائرکٹ یاہوں پر چیٹ کرتی ہو،۔۔ میں نے اپنے سسٹم سے انگلش کو ڈس ایبل کیا ہے،۔۔۔
اسلئے میں چاہتی ہو،۔۔۔کہ میں جب ٹائپ کرو۔۔ ک، و،،، ئ،،،ی۔۔ تو مجھے کوئی دکھائی دے،۔۔ نہ کے کو ء ی۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے آپ سمجھ گئے ہونگے،۔۔۔۔۔۔
مجھے آپ کے ریپلے کا انتظار رہے گا،۔۔۔۔
ٍفری،۔۔۔
 

فری

محفلین
جیسبادی نے کہا:
اگر آپ کو صوتی کلیدی تختہ چاہیے تو کرلپ سے دستیاب ہے۔
http://crulp.org/


اگر مسلئہ ہاہو مسینجر کی وجہ سے ہے تو GAIM آزما کر کے دیکھو۔
http://sourceforge.net/projects/gaim/

سر آپ نے جو لنک دیا ہے، میں اسی سے تو صوتی کی بورڈ ڈاون لوڈ کیا تھا۔۔ اور مسئلہ میرے یاہوں میں نہیں ہے۔۔ میرے ہر پروگرام میں یہ مسئلہ کرتا ہے، جیسے، نوڈ پیڈ ، ورڈ پیڈ، فرنٹ پیج،
ً محصر یہ کے میں جہاں بھی یونی اردو لکھتی ہوں (اپنے کمپوٹر یونی کوڈ کی مدد سے،۔) مسئلہ آتا ہے،۔۔ (آپ کے اس سائیٹ میں یونی لکھنے یا دوسرے سائیٹس پر لکھنے میں مسئلہ نہیں آتا،۔۔کیونکہ اس کا تعلق میرے صوتی کی بورڈ سے نہیں ہوتا،۔)
میں نے ایک اور صوتی کی بورڈ انسٹال کیا تھا،۔۔ اس میں یہ مسلہ نہیں تھا۔۔ لیکن وہ مکمل طور پر Phonetic
نہیں تھا،۔۔ اس میں کچھ ورڈ چینج تھے،۔۔ اسلئے میں نے وہ ریموو کرکے یہ انسٹال کیا۔۔ بس اس میں صرف یہ ایک پروبلم ہے،۔۔۔
ویسے ایک دوست نے کہا ہے کہ اگر میں Shirt +4
استعال کرو تو یہ مسئل نہیں آئے گا،۔۔واقعی ایسا ہے،۔۔ لیکن میں چاہتی ہو۔۔ کے اگر یہ کام u پریس کرنے سے ہو گیا تو کیا بات ہوگی۔۔
فری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
من پسند

ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آپ اپنی من پسند کے کی بورڈ پر کام کرنا چاہ رہی ہیں اور اس کے لئے کچھ keys کو مرضی سے customize کرنا چاہ رہی ہیں۔ مائیکروسافٹ کمپنی کا keyboard layout creator بالکل اسی مقصد کے لئے بنایا گیا ہے اور استعمال میں آسان ہے۔ اگر آپ کے پاس ونڈوز 2000 یا اس سے بہتر آپریٹنگ سسٹم ہے تو اسے ٹرائی کریں۔

http://www.microsoft.com/globaldev/tools/msklc.mspx
 

الف عین

لائبریرین
یونی کوڈ میں اب بھی کچھ مسائل ہیں۔ وہی بات کہ گیسوئے اردو ابھی۔۔۔۔۔۔ اس لئے فی الحال ڈالر کو ہمزہ یا بنائیں، یا خود اپنا کی بورڈ۔
 
Top