صنعتِ تجنیس تام کے اشعار :

لالہ رخ نے 'ادبیات و لسانیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 1, 2013

  1. لالہ رخ

    لالہ رخ محفلین

    مراسلے:
    887
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    عربی وفارسی کے شعراء اسے صنعت تجنیس اور اردو شعراء اسے صنعت ضلع کہتے ہیں۔ اس میں ایک ہی لفظ کو مختلف معنوں میں دہرایا جاتا ہے۔ اس کی کئی قسمیں ہیں۔
    ایک ہی اسم اور ایک ہی فعل ہو لیکن معنی جدا جدا ہوں مثلا
    شانے سے بل نکال دئیے زلف یار کے
    اک مار ہم نے زیر کیا مار مار کے
    دو ہم شکل الفاظ ایک مرکب اور ایک مفرد ہو لیکن معنی الگ الگ ہوں مثال کے طور پر
    مظلوم نہ شاہ بحر و بر سا ہو گا
    مینہ تیروں کا یوں کبھی نہ برسا ہو گا
    دوسری مثال کا یہ شعر ہے
    خورشید جمال کچھ تو سمجھا
    یہ سحر نظر ہے یا سحر ہے۔
    اب آپ احباب سے درخواست ہے کہ اس صنعت سے متعلق اشعار لکھیں۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,347
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہم کہاں سے ڈھونڈ کے لائیں اس صنعت کے اشعار۔۔۔۔۔ :unsure:
    ہم کو تو آج ہی پتا چلا کہ یہ بھی کوئی صنعت ہے۔۔۔ :cautious: ویسے اس صنعت کی ترقی سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔۔۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  3. شوکت پرویز

    شوکت پرویز محفلین

    مراسلے:
    786
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    یک بیک چِلّا کے وہ اٹھّا پُکار
    مار تیرے ہاتھ میں ہے اس کو مار
     
    • زبردست زبردست × 1
  4. شوکت پرویز

    شوکت پرویز محفلین

    مراسلے:
    786
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    خط کبوتر کس طرح لے جائے بام یار پر​
    پر کترنے کے لئے ہیں قینچیاں دیوار پر​
     
    • زبردست زبردست × 1
  5. لالہ رخ

    لالہ رخ محفلین

    مراسلے:
    887
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ کوئی بات نہیں یہ صنعت مجھے بھی کچھ دنوں پہلے پتا چلی ہے جب اصنافِ ادب کا کورس پڑھنا شروع کیا مجھے تو بہت مشکل لگتی ہیں یہ صنعتیں
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. لالہ رخ

    لالہ رخ محفلین

    مراسلے:
    887
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    نیرنگ خیال اور بھی صنعتیں ہیں مثلا ''صنعتِ تضاد'' صنعتِ ایہام'' صنعتِ مرا ۃ انظیر'' وغیرہ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    5,950
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    لام نستعلیق کا ہے ۔۔۔ اس بت ِ خوش خط کی زلف
    ہم تو کافر ہوں ۔۔۔۔اگر بندے نہ ہوں اسلام کے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. عبدالحسیب

    عبدالحسیب محفلین

    مراسلے:
    1,109
    موڈ:
    Shh
    ہم دم کے لیے ہم دم سے گئے،ہم دم کی قسم ہم دم نا ملا
    اچھا نہ ہوا یہ زخمِ جگر، مرہم بھی گئے مرہم نہ ملا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,347
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اتنے مشکل کورس پڑھنے کی مصیبت کیا پڑی ہے۔۔۔ :cautious:
    یہ صنعت تو مجھے بھی سمجھ آگئی ہے۔۔ پیش ہے اس صنعت کے تحت اک عدد شعر

    خودغرضی کا عالم دیکھو چارجنگ کے واسطے
    میرا موبائل "لا" کر اپنا موبائل "لا" دیا

    اس میں پہلا "لا" "اتارنے" اور دوسرا "لگانے" کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔۔۔ :laughing::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • زبردست زبردست × 1
  10. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    31,645
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اکبر الہ آبادی کا شعر ہے
    یہ مولوی کہتا ہے کہ اسلام کو دیکھو
    وہ زلف یہ کہتی ہے کہ ’اس لام‘ کو دیکھو
    یادداشت سے لکھ رہا ہوں، الفاظ میں کچھ غلطی ممکن ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,523
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    یہ صنائع لفظی نہیں بلکہ صنائع معنوی ہے۔
    اس لیے یہ شعر صنعتِ تجنیس نہیں، "صنعتِ ایہام تناسب" سے متعلق ہے۔
     
  12. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    5,950
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    رحمت حق بہانہ می جوید
    رحمت حق بہا نمی جوید
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,840
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    گیا سینہ چَھن، گیا دل بھی چِھن
    جونہی بولے چُھن تیرے گھنگھرو

    کیا یہ ایسے ہی اشعار کی فہرست میں ہوگا؟
     
  14. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,024
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bitched
    شاید
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,840
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    یہ پوری نظم یا غزل جو بھی ہے، درکار ہے :(
     
  16. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,024
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bitched
    ڈھونڈ لیجئے کہیں سے۔ میں نے تو پہلی بار سنا یہ شعر
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,523
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    نہیں ایسے اشعار نہیں نہیں۔
    صنعت تجنیس صنائع لفظی میں سے وہ صنعت ہے جس میں ایک ہی شعر میں مختلف مصرعوں یا ایک ہی مصرعے میں دو ایسے الفاظ کا آنا جو انواعِ حروف (یعنی لفظ کی ظاہری شکل)، اعدادِ حروف (لفظ میں حروف کی تعداد)، ترتیبِ حروف (یعنی دونوں الفاظ میں حروف کی ترتیب) اور حرکات و سکنات سب میں اتفاق اور مطابقت رکھتے ہو لیکن معانی میں مختلف ہوں۔

    ماہ گہنے کے لیے ہے نہ کہ گہنے کے لیے
    تیرے کنٹھے کا کہوں کیا اسے زیبا گوہر

    پہلا "گہنے" لفظ "گہن" سے ہے یعنی گرہن یا خسوف وغیرہ کے معنی میں۔ اور دوسرا گہنے لفظ "گہنا" زیور ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  18. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,459
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    ہم ریش دکھاتے ہیں کہ اسلام کو دیکھو،
    مس زلف دکھاتی ہیں کہ اس لام کو دیکھو۔۔۔ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,840
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    جی کوشش کر رہا ہوں
     
  20. ابوہریرہ

    ابوہریرہ محفلین

    مراسلے:
    2
    وصل سے تو مطلب نہ رکھ تو عشق کا
    دم بھرے جا دم میں جب تک دم رہے
     

اس صفحے کی تشہیر