صلی اللہ علیہ وسلم کا یونیکوڈ

نعمان

محفلین
اردو یونیکوڈ میں اگر صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا ہو تو کیا ہر بار پورا لکھنا ہوگا یہ اس کے لئیے کوئی کی مختص ہے؟ یہی سوال رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں ہے۔
 

زیک

مسافر
نعمان: میں نے آپ کی پوسٹ کو ایک علیحدہ تھریڈ میں منتقل کر دیا ہے۔

ان دونوں کے کئے یونیکوڈ کے حروف مختص ہیں۔ U+0610, U+0611, U+0613۔ یہ ہیکس کے نمبر ہیں۔

مختلف فونٹس میں یہ مختلف نظر آتے ہیں اور اردو کے زیادہ فونٹ میں شاید نہیں ہیں۔
 

نعمان

محفلین
میں کرلپ کا فونٹک کی بورڈ برائے لنکس استعمال کررہا ہوں اور gedit میں مراۃالعروس ٹائپ کررہا ہوں۔ نہ شفٹ ڈبلیو نے کام کرا اور زکریا کے لنک نے بھی مدد نہ کی۔ میں پورا پورا ہی لکھ دیتا ہوں کیونکہ اگر کوئی کتاب کا ٹیکسٹ حاصل کرے تو پتہ نہیں ان کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں یہ کیسا دکھائی دے اور پتہ نہیں وہ کونسے فونٹ میں دیکھ رہے ہوں۔ میرے خیال میں اردو ڈیجیٹل لائبریری میں دیگر کارکنوں کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہوگا تو مناسب ہوگا کہ ہم اس کا ایک معیاری حل تجویز کرلیں تاکہ سب وہی استعمال کریں۔ خصوصا مذہبی کتابوں کی منتقلی میں یہ بہت کام آئے گا۔
 

جیسبادی

محفلین
میرے پاس تو W کام کرتا ہے، اور "نفیس ویب نسخ" فونٹ میں صحیح نظر آتا ہے۔ جیسا کہ زکریا نے بتایا کہ یہ یونیکوڈ معیار میں پہلے ہی شامل ہے۔
 

نعمان

محفلین
جیسبادی کرلپ کے کی بورڈ میں تو نہیں چلا پر جب میں نے یوبنٹو کے پاکستان اردو لے آوٹ میں ٹائپ کیا تو ہوگیا۔ لیکن میں اسے استعمال کروں یا نہیں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
نعمان نے کہا:
میں کرلپ کا فونٹک کی بورڈ برائے لنکس استعمال کررہا ہوں اور gedit میں مراۃالعروس ٹائپ کررہا ہوں۔ نہ شفٹ ڈبلیو نے کام کرا اور زکریا کے لنک نے بھی مدد نہ کی۔ میں پورا پورا ہی لکھ دیتا ہوں کیونکہ اگر کوئی کتاب کا ٹیکسٹ حاصل کرے تو پتہ نہیں ان کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں یہ کیسا دکھائی دے اور پتہ نہیں وہ کونسے فونٹ میں دیکھ رہے ہوں۔ میرے خیال میں اردو ڈیجیٹل لائبریری میں دیگر کارکنوں کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہوگا تو مناسب ہوگا کہ ہم اس کا ایک معیاری حل تجویز کرلیں تاکہ سب وہی استعمال کریں۔ خصوصا مذہبی کتابوں کی منتقلی میں یہ بہت کام آئے گا۔


نعمان،

آپ کو پورا صلی اللہ علیہ وسلم ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ آپ صرف ابتدا میں صرف (ص) لکھ کر کام چلائیں۔

اگر آپ کو ویب سائیٹ بی بی سی کے اردو فونٹ میں بنانی ہے تو اسے ایسے ہی رہنے دیں (کیونکہ اس فونٹ میں صلی اللہ کا لگیچر موجود نہیں ہے۔

لیکن اگر آپ کو ویب سائیٹ نفیس نستعلیق، یا پھر مستقبل میں آنے والے پاک نستعلیق وغیرہ میں بنانی ہے، تو پھر آپ ورڈ فائل کو لیں، اور اس میں Find and Replace کا آپشن استعمال کرتے ہوئے ایک منٹ میں تمام (ص) کو صلی اللہ کے لگیچر سے بدل سکتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ سمجھ رہے ہیں کہ میں کیا تجویز پیش کر رہی ہوں۔

//////////////////////////////

اس تمہید کے بعد میں ایک اور چیز کہنا چاہوں گی۔

مستقبل میں پاک نستعلیق شاید لینکس پر نہیں چل پائے گا، کیونکہ یہ مائکرو سوفٹ وولٹ پر پوری طرح منحصر ہے۔ چنانچہ لینکس اس فونٹ کی جگہ اپنا ہی کوئی فونٹ استعمال کرے گا۔ اب اگر لینکس کے فونٹ میں صلی اللہ کا لگیچر نہیں ہوا تو صرف ایک ڈبہ نظر آیا کرے گا۔

اس لیے بہتر ہو گا کہ کم از کم ابتدا کے ایک سال تک ہم صرف (ص) ہی استعمال کریں، جو کہ ہر فونٹ اور ہر سسٹم میں بالکل صحیح نظر آ رہا ہوگا۔ ایک سال کے بعد جب لینکس اور پاک نستعلیق وغیرہ میدان میں ہوں گے، تو ان کا تجزیہ کر کے بہتر نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
fفی الحال تو ٹاہوما فانٹ ہی ایسا ہے جس میں سارے کیریکٹرس ہیں تقریباً۔ اور جہاں تک سوال کی بورڈ کا ہے تو کرلپ کے فونیٹک میں محض بیسک کیریکٹرس ہیں۔ صلی اللہ علیہ وسلم مکمل، صلعم اور مختصر صاد، سب فدوی کے صوتی ورژن 2 میں ہیں۔
 
خدشہ

اگر پاک نستعلیق پر مہوش کا خدشہ درست ہے تو پھر میرے لیے تو پاک نستعلیق ابھی سے ہی کشش کھو بیٹھا ہے۔

باقی نعمان کو یہی مشورہ ہے کہ کتاب لکھتے ہوئے نفیس ویب نسخ ہی استعمال کریں۔ اس میں عربی کی آمیزش بھی نہیں اور صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود ہے۔ باقی کسی گڑبڑ کی صورت میں shift/replace زندہ باد۔

ایک چیز اور، اگر کی بورڈ پر کوئی کیریکٹر نہ ملے تو ونڈوز میں charmap اور یوبنتو میں اس کی مدد لو:

http://gucharmap.sourceforge.net/
 

الف عین

لائبریرین
پاک نستعلیق کا خدشہ ممکن ہے کہ غلط ثابت ہو۔ بہت سے اوپن ٹائُ فانٹ جو چاہے وولٹ میں لے آؤٹ ٹیبل کے ساتھ بنائے گئے ہوں، لینکس میں کام کرتے ہیں، کم از کم ہندی کے کچھ فانٹس کے بارے میں میرا تجربہ ہے۔ خدا کرے کہ یہ پاک نستعلیق کے بارے میں بھی سچ چابت ہو۔
اور دوسری بات۔۔ انوکھے کیریکٹرس کے لئے میرا پسندیدہ سافٹ وئر ہے یونی پیڈ۔ مٰں فوراً اس سے کاپی اور پیہسٹ کر لیتا ہوں۔ کبھی کبھی تو خوقد اپنے کلیدی تختے کی کنجیاں یاد نہیں آتیں۔
 

سیفی

محفلین
م س آفس میں ایک سہولت ہے کہ آپ Auto Text کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔انسرٹ مینیو کے اندر

دیکھیں شاید آپ کے ایڈیٹر میں ایسی کوئی سہولت ہو تو پھر آسانی سے آپ پورا صلی اللہ علیہ وسلم ہی ٹائپ کر سکتے ہیں۔۔۔

(ص) اور (صلعم) کی نسبت میری رائے میں مکمل صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر ہوگا کہ کسی فانٹ میں بھی مسئلہ نہیں ہو گا۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی بھائی، ضروری نہیں کہ سب لوگ ایم ایس ورڈ میں ہی ٹائپ کر رہے ہوں۔ کیا خیال ہے، اردو ویب پیڈ میں کوئی کی کمبینیشن ذیل کے لیے ڈیفائن کر دیا جائے:

صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلّم
رضی‌اللہ‌عنہ
علیہ‌السّلام
رحمۃ‌اللہ‌علیہ

مجھے دیکھنا پڑے گا کہ کوئی key بچی بھی ہے کہ نہیں اس کام کے لیے۔ :cry:
 

سیفی

محفلین
جی نبیل بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م س آفس اسی وجہ سے کامیاب ہے کہ یہ یوزر کو پیش آئندہ مسائل کا پہلے سے ہی خاصا حل تلاش کر کے رکھتا ہے۔۔۔۔۔

ویسے اگر آپ کے ایڈیٹر میں یہ سہولت مل جائے تو بہت خوب ہو۔
 

نعمان

محفلین
مجھے مہوش کا بتایا طریقہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ اس سے فونٹ کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

میں gedit استعمال کرتا ہوں۔ اس میں انسرٹ کا آپشن نہیں غالبا اوپن آفس میں ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل۔ تمھاری پیڈ میں شفٹ کے ساتھ تو بہت سی کنجیاں بچی تھیں کم از کم لائٹ میں۔ ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور کیا آلٹ جی آر بٹن کی سپورٹ بھی شامل ہو جائے تو مزید کنجیاں دستیاب ہوں گی جس میں صوتی ۔2 کی طرح سپیشل کیریکٹرس بھی شامل کئے جا سکتے ہیں جیسے لیفٹ ٹو رائٹ مارک۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میرے خیال میں ہمیں کوشش کرنی چاہیے ہے کہ صوتی کیبورڈ کو بھی سٹینڈرائزد کر لیا جائے۔

محفل کا صوتی کیبورڈ اصل میں اعجاز صاحب کے صوتی کیبورڈ ہی کی نقل ہونا چاہیے۔
 

نعمان

محفلین
محفل کے کیبورڈ میں اور crulp کے کی بورڈ میں تھوڑا سے فرق ہے۔ اگر میں تھوڑی دیر محفل پر ایک دو پوسٹ لکھنے کے بعد اپنے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کچھ لکھتا ہوں تو ‘ئ‘ ‘ آ‘ اور ‘ؤ‘ میں کنفیوژن ہوتا ہے۔ ویسا کی بورڈ لے آؤٹ تو ہر کوئی اپنا بناسکتا ہے مگر ایک ایسا سوفٹویر جو سب لوگ استعمال کریں اس میں ہمیں اوپن سورس معیار کو ہی ترجیح دینا چاہئیے تاکہ یوزر کو ایک اپلیکیشن سے دوسری اپلیکیشن اور دوسری سے تیسری میں کوئی کنفیوژن نہ ہو۔اور ڈیولپر بھی یہ اندازہ لگا سکیں کہ ان کا یوزر کس قسم کا انٹرفیس متوقع طور پر استعمال کرچکا ہوگا۔
 
Top