صفحہ نمبر 102

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر102 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر078 سےآئے ہو

" ہم اب واپس نہیں جاسکتے۔ ہمیں یہ مہم مکمل کرنی چاہیے“۔ تم پر خوف حاوی ہورہا ہے۔ تم کواس پر بھروسہ نہیں۔
اچانک موویدیان اپنی روشنی کی چھڑی جمیل کی طرف کرکے بٹن دبا تےہیں۔ اور روشنی کی چمک میں جمیل غائب ہوجاتا ہے،
موویدیان کا سرغنہ کہتا ہے۔“ زمین کے باشندوں، بے وقوفی مت کرو اور ہمارے ساتھ چلو۔ تم افسوس نہیں کروگے“۔
تم پگڈنڈی کیطرف سرکتے ہو۔ تمہاری ہرایک جنبش میں وقفہ ہے اور یہ وقفہ خفیف ہے۔ اس دروان تم موویدیان کو باتوں میں مشغول رکھتےہو۔ موویدیان کواس جنبش کو محسوس نہیں کر پارہے۔
" مجھےاور بتاؤ۔ تمہارے سیارے میں کیا ہے؟“ تم پوچھتےہو۔
" اوہ ۔۔۔ تمہیں وہ پسند آئےگا۔ وہ روحانی اقلیم ہے۔ دنیا کے پہنچے ہوئے لوگ ہی صرف وہاں جاسکتے ہیں“۔
" دنیا کےپہنچے ہوئے لوگ ۔۔۔ تمہاری کیا مراد ہے؟۔ اورجمیل اور میں ان میں کس طرح گنے جاسکتےہیں“۔ تم پوچھتےہو۔
موویدیان کی روشنی تیز نارنگی رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ تم جھک کرایک ڈھیلا اٹھاتےہو ئے ایک باولر کی پھرتی سے موویدین پر پھنکتےہو۔ اسی وقت کچھ یے تی پرواز کرتےہوے وہاں پہنچتے ہیں۔ ان کےہاتھوں میں اعصا ہیں۔ جتنی دیر میں تم پلک جھپکو وہ موویدیان کے قریب ہیں اور روشنی کی لکیرسے بچتے ہوئے موویدیان پرحملہ کرتے ہیں۔ موویدیان غائب ہوجاتے ہیں۔ اور جمیل دوبارہ نظر آنےلگتا ہے۔ اب تم جان جاتے ہو کہ یےتی ہمارے دوست ہیں۔ تم اس کے ساتھ رہ کر ان زبان اور رہن سہن سیکھنا شروع کردیتے ہو۔


اختتام


لنک - نئی مہم شروع کرو

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top