صفحہ نمبر 013

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر013 پر ہو



لنک - تم یہاں صفحہ نمبر007 سےآئے ہو


کیمپ سےاوپر خطرناک “ سرراکس“ تھے۔ سرراکس برف کے تودوں کی بھول بھلیاں ہیں۔ برف کےبڑے تودے ایک دوسرے سےمل کر ایک جال بن لیتے ہیں۔ جو لوگ ان بھول بھلیاں سےگزر کر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنا چاہتے ہیں توہمیشہ خطرے میں ہوتے ہیں۔ کیوکہ یہ برف کے بڑے تودے ہمیشہ ہلتے رہتے ہیں۔
ڈائرکٹرتمہاری راہ نمائی کرتا ہے۔
تم دونوں نے کرمپان پہن رکھے تھے۔ یہ لوہے کی کیلں کا ایک پنجہ ہے جو جوتوں کے تلووں میں جڑا ہوتا ہے۔ حفاظی لال اور پیلی ایک پتلی نائلون کی رسی کا ایک سرا تمہاری کمرسے بندھا ہے اور دوسرا ڈائرکٹر کی کمرسے ۔
ڈائرکٹرچلاتا ہے ۔“ دیکھو! “۔
تم ایک برف کے تود ئے کو ہلتے اور پھر اپنی طرف لُڑکتےدیکھتے ہو۔ ڈائرکٹر کی بر وقت تنبیہ کی وجہ سے تم کواتنا وقت مل جاتا ہے کہ تم اس کے راستے سےہٹ جاتے ہو۔ برف کا تودہ اپنے وزن اور رفتار سے ہوا میں برف بکھیردیتا ہے۔ اب تم دونوں اور بھی آہیستہ اور محتاط ہو کر سرراکس میں اوپر چڑھتے ہو۔
سرراکس کے دوسری طرف تمہیں ایک دو منزلہ مکان نظر آتا ہے۔ یہاں تمہیں پریشان جمیل بیٹھا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
" یار تم لوگ یہاں کہاں!“ جمیل پوچھتا ہے۔
" یہ میرا سوال ہے۔ تم نے اپنےاس کھوجانے سے ہم سب کو سخت پریشان کردیا تھا۔ بولو کیا ہوا؟“ تم کہتے ہو۔
جمیل اپنا کیمرا رکھ کر ڈائریکڑ سے اپنا تعارف کراتا ہے۔
" مجھےکچھ پاوؤں کےنشانات ملے جو مجھے یےتی کے لگے ۔اور میں نےان نشانات کےساتھ چلنا شروع کیا۔ موسم کی وجہ سے ریڈیو نے کام کرنا چھوڑدیا اور یہاں آ کر نشانات بھی ختم ہوگئے اور بیس کیمپ کا راستہ بھی مجھ سے کھوچکا تھا۔ اس لیےمیں نے فیصلہ کیا کہ میں مدد کا یہاں انتظار کروں گا"۔ جمیل نے کہا۔
" یہ نیلے ریچھ کے نشان ہیں۔ یےتی کے نہیں۔“ ڈائرکٹر نےمسکرا کر کہا۔

تم مایوس ہوکر بیس کیمپ تک اترتے ہواور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے کر کٹھمنڈو کی طرف روانہ ہوتے ہو۔


لنک - تم صفحہ نمبر014 پرجاؤ

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top