تم صفحہ نمبر010 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر008 سےآئے ہو
کچھ دنوں پہلےایک بہت بڑی ٹیم بغیرمیرے ڈیپارٹمنٹ کو اعلاع دیے یےتی کو پکڑنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ انہوں نے رائفل اور جال استعمال کیےتھےاور یہاں تک کےایک یےتی کوجان سے بھی مارنے کی کوشش کی تھی" ۔ ڈائرکٹرسلیم نے کہا۔
" ڈائرکٹرسلیم ہم توصرف یےتی کا وجود ثابت کرنے آئے ہیں۔ اور ہمارا ارادہ یےتی کو کسی قسم کا نقصان پہچانا نہیں ہے“۔ تم کہتے ہو۔
" مجھے پتہ ہے کیونکہ ہم نےآپ کےمتعلق معلومات حاصل کی ہیں ۔ لیکن ہمیں دوسروں کےطریقہ کار پرغصہ ہے۔ بہرحال میری رائے یہ ہے کہ آپ یےتی کے علاقہ میں نہ جائیں۔ میں ٹیرائی علاقہ کے جنگلوں میں آپ کے لیےایک مہم تیار کردیتا ہوں۔ ان جنگلوں میں آپ شیروں سےمتعلق تحقیق کرسکتے ہیں اور ان کی رہنے کی جگہ میں تصویریں بھی لےسکتے ہیں۔ وہ مشہور مگرخطرناک شیر ہیں۔ شاید کچہ عرصہ بعد آپ یےتی کی مہم کو دوبارہ سے شروع کرسکتے ہیں"۔ ڈائرکٹرسلیم نے کہا۔

