صفحہ نمبر 005

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر005 پر ہو



لنک - تم یہاں صفحہ نمبر004 سےآئے ہو


تم اور جمیل نےاس ہی وقت یہ فیصلہ کرلیا کہ تم دونوں یےتی کی تلاش میں جاؤگے۔ جب تم دونوں شمالی امریکہ سے واپس ہوئے تو تم نےانٹرنیشنل فاونڈیشن فور ریسرچ انٹواسٹرینج فینامینا سے مالی امداد کی درخوست کی، جو منظور ہوگئی۔ تمہارا مقصد یےتی کے موجود ہونے کا ثبوت لانا ہے۔ اس کے لیےتم اس کو ڈھونڈ کراس کی تصویرلو گے۔

یہ مقصد تمہیں نیپال کےدارلخلافہ کٹھمنڈو لایا ۔تمہاری مشکلات یہاں پہنچتے ہی شروع ہوگئیں۔ دو دن پہلےجمیل ہیلی کاپٹر میں ماونٹ ایورسٹ کے قریبی علاقہ کا معائنہ کرنےگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر، بغیرجمیل واپس آیا۔ پائلٹ کا کہنا ہے کہ جمیل کو مقامی لوگوں سے یہ جب پتہ چلا کہ قریب وجوار میں کسی نے یےتی کو دیکھا ہے تو اس نے وہاں پر کیمپ میں ٹھہرنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ وہ اس افواہ کی تحقیقات کرے۔ جمیل کے پاس ایک ریڈیو ٹرانسمیٹر ہے ۔لیکن اس کی طرف سےاب تک کوئی برقی پیغام نہیں آیا۔ طوفانی موسم نے شدت اختیار کرلی ہے۔ اور ریڈیو ٹرانسمیشن میں روکاٹ پیدا ہوگئیں ہیں۔

تم نےنیپال کےمہموں اور پہاڑی ریسرچ کے ڈائرکٹرسلیم سےملنے کی درخواست کی تھی اور تم کو ملاقات کا اپائنمنٹ مل گیا ہے۔ ڈائرکٹرسلیم کی یےتی سےمتعلق معلومات وسیع ہیں۔ وہ مہم کےلیےمقامی لائسینس لینے میں بھی مدد کرسکتا ہیں۔لیکن جمیل کا کیا ہوگا؟


لنک - اگرتمہارا فیصلہ اس میٹینگ کومعطل کرنے کا ہے اور جمیل کی تلاش میں جاناہے۔ تو تم صفحہ نمبر007 پرجاؤ
لنک - اگرتم یہ فیصلہ کرتے ہو کے جمیل خود کی دیکھ بھال کرسکتا ہے اور تم ڈائرکٹرسلیم سےملنا چاہتے ہو توتم صفحہ نمبر008 پرجاؤ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top