تم صفحہ نمبر005 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر004 سےآئے ہو
تم اور جمیل نےاس ہی وقت یہ فیصلہ کرلیا کہ تم دونوں یےتی کی تلاش میں جاؤگے۔ جب تم دونوں شمالی امریکہ سے واپس ہوئے تو تم نےانٹرنیشنل فاونڈیشن فور ریسرچ انٹواسٹرینج فینامینا سے مالی امداد کی درخوست کی، جو منظور ہوگئی۔ تمہارا مقصد یےتی کے موجود ہونے کا ثبوت لانا ہے۔ اس کے لیےتم اس کو ڈھونڈ کراس کی تصویرلو گے۔
یہ مقصد تمہیں نیپال کےدارلخلافہ کٹھمنڈو لایا ۔تمہاری مشکلات یہاں پہنچتے ہی شروع ہوگئیں۔ دو دن پہلےجمیل ہیلی کاپٹر میں ماونٹ ایورسٹ کے قریبی علاقہ کا معائنہ کرنےگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر، بغیرجمیل واپس آیا۔ پائلٹ کا کہنا ہے کہ جمیل کو مقامی لوگوں سے یہ جب پتہ چلا کہ قریب وجوار میں کسی نے یےتی کو دیکھا ہے تو اس نے وہاں پر کیمپ میں ٹھہرنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ وہ اس افواہ کی تحقیقات کرے۔ جمیل کے پاس ایک ریڈیو ٹرانسمیٹر ہے ۔لیکن اس کی طرف سےاب تک کوئی برقی پیغام نہیں آیا۔ طوفانی موسم نے شدت اختیار کرلی ہے۔ اور ریڈیو ٹرانسمیشن میں روکاٹ پیدا ہوگئیں ہیں۔
تم نےنیپال کےمہموں اور پہاڑی ریسرچ کے ڈائرکٹرسلیم سےملنے کی درخواست کی تھی اور تم کو ملاقات کا اپائنمنٹ مل گیا ہے۔ ڈائرکٹرسلیم کی یےتی سےمتعلق معلومات وسیع ہیں۔ وہ مہم کےلیےمقامی لائسینس لینے میں بھی مدد کرسکتا ہیں۔لیکن جمیل کا کیا ہوگا؟

