صفحہ ساز یا پاسکی کنورٹر

الف عین

لائبریرین
الف نظامی نے میرے لیے صفحہ ساز کا ایک کنورٹر بنایا ہے۔ اس کی درستگی کے لیے میں نے کچھ مشورے دئے ہیں۔ اس کے بگس دور ہونے کے بعد یہ کنورٹر بھی یہاں دستیاب ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
الف نظامی، ابھی میں نے اٹیچمنٹ پرمیشن سیٹ نہیں کیے ہوئے۔ فی الحال جو کچھ منسلک کرنا چاہ رہے ہو، وہ مجھے ای میل میں بھیج دو۔ میں اسے بطور اٹیچمنٹ پوسٹ کر دوں گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شکریہ نبیل ،
تصاویر کیسے اپ لوڈ کروں؟

صفحہ ساز سے یونیکوڈ تبدیل کار استمعال کرنے کی ہدایات:
اوپر دی گئی فائل ڈاون لود کرکے ان زپ کرلیں۔
اس میں ایک مسل conv.app کے نام کی ہوگی ، اس کو rename کرکے اس کا نام conv.exe کردیں۔
اس اطلاقیہ کو چلانے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کی ضرورت ہوگی جو یہاں سے مفت ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے:
ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2
 

نبیل

تکنیکی معاون
الف نظامی، تم دوسرے امیج ہوسٹ کے روابط تو یہاں پوسٹ کر ہی سکتے ہو۔ میں اٹیچمنٹ کے پرمیشن بھی ٹھیک کر دوں گا لیکن یہ کام میں احتیاط سے کروں گا۔ پہلے میں نے فاروق سرور کو کسی یوزر گروپ میں شامل کیا تو لاگ ان کرنے سے ہی رہ گئے تھے۔
 
Top