صغیر صفیؔ : ا سلام اپنے پاس ہے صدقہ حسینؑ کا

سید زبیر

محفلین
ا سلام اپنے پاس ہے صدقہ حسینؑ کا
افضل ہے سب سجود میں سجدہ حسینؑ
اُن ظالموں نے اُس کا بھی رکھا نہیں لحاظ
تصویرِ مصطفیٰؐ تھا جو بیٹا حسینؑ کا
دوزخ کی آگ مجھ کو جلائے گی کس طرح
جیسا سہی مگر ہوں مَیں بیٹا حسینؑ کا
دنیا میں خوار اس لیے ہم ہو گئے صفیؔ
چھوڑا ہوا ہے ہم نے جو رستہ حسینؑ کا

صغیر صفیؔ
 

مہ جبین

محفلین
ا سلام اپنے پاس ہے صدقہ حسینؑ کا​
افضل ہے سب سجود میں سجدہ حسینؑ​
اُن ظالموں نے اُس کا بھی رکھا نہیں لحاظ​
تصویرِ مصطفیٰؐ تھا جو بیٹا حسینؑ کا​

بہت عمدہ کلام​
جزاک اللہ سید زبیر بھائی​
 

مہ جبین

محفلین
ا سلام اپنے پاس ہے صدقہ حسینؑ کا​
افضل ہے سب سجود میں سجدہ حسینؑ​
اُن ظالموں نے اُس کا بھی رکھا نہیں لحاظ​
تصویرِ مصطفیٰؐ تھا جو بیٹا حسینؑ کا​

بہت عمدہ کلام​
جزاک اللہ سید زبیر بھائی​
 

الف نظامی

لائبریرین
ا سلام اپنے پاس ہے صدقہ حسینؑ کا
افضل ہے سب سجود میں سجدہ حسینؑ کا

اُن ظالموں نے اُس کا بھی رکھا نہیں لحاظ
تصویرِ مصطفیٰؐ تھا جو بیٹا حسینؑ کا

دوزخ کی آگ مجھ کو جلائے گی کس طرح
جیسا سہی مگر ہوں مَیں بیٹا حسینؑ کا

دنیا میں خوار اس لیے ہم ہو گئے صفیؔ
چھوڑا ہوا ہے ہم نے جو رستہ حسینؑ کا​
 
میں تو صرف اتنا جانتا ہوں کہ سجدہ صرف ایک خدا کو ہے حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرتبہ اپنی جگہ لیکن شاعر نے وہاں جو بات کہی ہے وہ میرے حلق سے نیچے نہیں اترتی۔نعوذ باللہ انھوں نے لکھا ہے :" افضل ہے سب سجود میں سجدہ حسینؑ کا"
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
میں تو صرف اتنا جانتا ہوں کہ سجدہ صرف ایک خدا کو ہے حضرت امام حسین کا مرتبہ اپنی جگہ لیکن شاعر نے وہاں جو بات کہی ہے وہ میرے حلق سے نیچے نہیں اترتی۔نعوذ باللہ انھوں نے لکھا ہے :" افضل ہے سب سجود میں سجدہ حسینؑ کا"
نعوذ باللہ، آپ کو شعر سمجھ ہی نہیں آیا۔ حلق سے کیسے اترے۔
شاعر نے حضرت امام حسین کے سجدہ ء آخر کا تذکرہ کیا ہے جو انہوں نے اللہ تعالی کے حضور کربلا میں ادا کیا۔
 
نعوذ باللہ، آپ کو شعر سمجھ ہی نہیں آیا۔ حلق سے کیسے اترے۔
شاعر نے حضرت امام حسین کے سجدہ ء آخر کا تذکرہ کیا ہے جو انہوں نے اللہ تعالی کے حضور کربلا میں ادا کیا۔
اوہو ہو !!بہت شکریہ ۔۔۔۔اللہ معاف کرے۔۔۔۔۔میں اس کو " غلو " سمجھ بیٹھا تھا یعنی کا کو" کو"۔۔۔۔
معلومات اور رہنمائی کے لئے بہت شکریہ بھائی جان۔جزاکم اللہ خیرا۔
 
Top