تاسف صحت کے لیے دعا کی اشہد ضرورت ۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میں ایک ماہ سے شدید جسمانی کمزوری اور بیماری کا شکار ہوں ۔ ممبران سے اور ناظرین سے گزارش ہے کہ وہ میری صحت کی دعا کریں ۔ آپ سے گزارش ہو گی کہ آپ نماز کے بعد دعا میں مجھ ناچیز کا نام لیے کر اللہ سے دعا کریں کہ اللہ یا مجھے جلد صحتیاب کر دے ۔ بیماری کی وجہ سے میری تعلیم اور تخلیقی صلاحیتوں کو شدید ضرب لگی ہے ۔ میرا نام محمد شمیل قریشی ہے اور گھر مجھے شامی کہ کر پکارا جاتا ہے ۔
 

خرم

محفلین
اللہ آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے شامی۔ مرض کی تشخیص ہوئی کیا؟ اور کس ڈاکٹر سے علاج کروا رہے ہیں؟ پوچھا اس لئے کہ ہماری زوجہ بھی ڈاکٹر ہیں اور آپ کے شہر سے ہی ہیں۔
 
خرم بھائی : انفیکشن ہوا تھا پہلے کان میں اور پہلے پہل میں ڈاکٹر احسان کے پاس گیا ۔ وہ میرا بچپن سے اعلاج کرتے آئے ہیں ۔ پر اس بار وہ ناکام ہو گئے ۔ ای این ٹی کے ڈاکٹر طلعت محمود کے زیر اعلاج رہا پر بحال نہ ہو پایا ۔ پھر ای این ٹی کے دو مشہور ڈاکٹر سرور اور پھر ڈاکٹر سلیم شیخ بھی علاج نہ کر پائے ۔

اور اب سخت گرمی اور جسمانی کمزوری کا شکار ہوں ۔ بہت قسموں کی این ٹی بایوٹیک کھا چکا ہوں اور کھا رہا ہوں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوہو شمیل، تمہاری بیماری کا جان کر بہت تشویش ہوئی ہے۔ کان کا درد واقعی بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالی تمہیں جلد از جلد شفا عطا فرمائے، آمین۔
 

خرم

محفلین
شامی ڈاکٹر طلعت تو پروفیسر ہیں اور ڈاکٹر سرور بھی کافی اچھے ڈاکٹر ہیں۔ اگر ان کی سمجھ میں بات نہیں آرہی توپھر لاہور دکھائیے اور اس میں سُستی مت کیجئے۔ بہتر ہوگا کہ کنگ ایڈورڈ یا علامہ اقبال کے کسی پروفیسر سے وقت لیں۔
ویسے کیا آپ کو آپریشن کروانے کاکہا گیا تھا؟
 

محمد وارث

لائبریرین
محترم محمد شمیل قریشی صاحب بہت افسوس ہوا آپکی بیماری کا جان کر، اللہ تعالٰی آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے شمیل کہ آپ کو صحت و تندرستی عطا ہو۔
علاج میں سستی نہ کریں اور خرم بھائی کے بقول لاہور جا کر کسی اچھے ہسپتال میں دکھا لیں۔
 

ماوراء

محفلین
شمیل، میں تمھارے لیے ضرور دعا کروں گی۔ انشاءاللہ تم جلدی ٹھیک ہو جائے گے۔ جیسا کہ سب نے کہا کہ علاج کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ باقی سب اللہ بہتر کرے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
سن کر بہت افسوس ہوا۔ آپ کو اللہ جلد صحت دے اوراللہ آپ کو اس تکلیف کا اجر بدرجہ اتم عطا فرمائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top