صحت کے اصول آپ کے لیے

تعبیر

محفلین
GetAttachment.jpg
 

راشد احمد

محفلین
بہت شکریہ تعبیر بھائی

یہ لیجئے اسے یونیکوڈ میں کردیا

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے

اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی
تو استعمال کرلے انڈے کی زردی

جو ہو تیرے معدے میں گرانی
تو جھٹ پی لے سونف یا ادرک کا پانی

اگر خون کم بنے اور بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے ،شلغم زیادہ

جگرکے بل پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعفِ جگر ہو تو کھا پپیتا

جگر میں ہو اگر گرمی دہی کھا
گر آنتو میںخشکی ہو تو گھی کھا

تھکن سے ہوں اگرعضلات ڈھیلے
تو فورا دودھ گرما گرم پی لے

جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
تومصری کی ڈلی ملتان کی چوس

زیادہ گر دماغی ہے تیرا کام
تو کھا تو شہد کے ہمراہ بادام

اگر ہو قلب کی گرمی کا احساس
تومربہ آملہ کھا اور انناس

جو دکتا ہو گلا نزلہ کے مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے

اگر درد سے ہے دانتوںکے بیکل
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مل

جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ
تو ایک دو دن کا تو کرلے فاقہ

جو ہو پیچیس تو پیچ اس طرح کس لے
ملا کر دودھ میں لیموں کا رس چوس لے

ذیابیطس اگر تجھ کو ہے مارے
تو جامن تازہ کھا اور لے نظارے

گر ہندی تو ہے دنیا سے پریشاں
خدا کی یاد سے کر دل کو شاداں
 
ارے اپیا واہ۔ میری تو آج نگاہ پڑی اس دھاگے پر۔

یہ نظم کسی زمانے میں ایک جنتری میں پڑھی تھی اور کئی مصرعے یاد ہو گئے تھے۔
 

تعبیر

محفلین
بہت شکریہ راشد احمد آپ کے بھائی کہنے پر مجھے بھی ہنسی آگئی بلکہ اب بھی میرا قہقہ یہاں گونج رہا ہے۔ میں بھائی نہیں ہوں

سعود یہ مجھے بابا نے ایک میل فارورڈ کی تھی مجھے اچھی لگی سو میں نے یہاں پوسٹ کر دی۔پہلے یہی سوچا کہ یونی کوڈ میں پوسٹ کرونگی پر سستی سوچ ہر بھاری ہو گئی۔

فہیم یہ کونسی بیماری ہے جس میں ہنسنا منع ہوتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
فہیم یہ کونسی بیماری ہے جس میں ہنسنا منع ہوتا ہے۔


فہیم بھائی اس بیماری کا ذکر اس بار والے مضمون میں کریں شاید۔


:(:(:(:(
یہ تو آج ہی دیکھا:(

باقی رہی وہ بیماری تو وہ محاورہ ہے نہ کہ بیماری میں انسان ہنسنے میں بھی سستی ظاہر کرتا ہے:rolleyes:
 

فہیم

لائبریرین
اچھا اب کیسا ہے ؟‌
اور یہ آپ کا موڈ کیوں‌ غائب ہے ؟

اگر طبیعت کا پوچھ رہے ہو تو۔
بالکل ٹھیک ٹھاک:)

اور رہا موڈ‌ تو میرا موڈ تو زیادہ تر غائب ہی رہتا ہے
وہ بیمار بھی بس ایویں‌ ہی لگادیا تھا۔

کیوں مجھے خود نہیں‌ معلوم ہوتا کہ میرا موڈ‌ کیسا ہے:rolleyes:
 

زین

لائبریرین
ویسے معلوم تو ہمیں بھی نہیں‌ہوتا۔ وہ تو محفل پر ایویں ہی "خوشگوار" کا موڈ لگادیتے ہیں ۔
:grin:
 

زین

لائبریرین
بچ کے رہنا ۔ جب میں غصے والا موڈ لگاؤں ، تب پتہ چلے گا کہ میرا دکھاوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر ادھر محفل میں‌ ہی رہا کریں، اور بھی بہت سی نئی نئی باتیں معلوم ہوں گی۔
 
Top