شیطان کا چھ نکاتی منشور -علامہ اقبال کی ایک نظم

''ابلیس کا فرمان اپنے سیاسی فرزندوں کے نام''
مسلمان قوم کو بگاڑنے کے لئےشیطان کا منشور
یہ مسلمان قوم کو بگاڑنے کے لئےشیطان کا منشور ہے کہ کس طرح سے مسلمانوں کو تباہ کیا جائے ، مختلف قوموں کے لئے انہی کے مزاج کے مطابق شیطان نے نسخے بنائے ہیں کہ ان مسلمانوں کو ان کاموں میں لگا دو جس کے نتیجے میں مسلمان اپنے آپ سے الجھے رہیں ۔ مسلمان اگربیماریوں میں مبتلا رہیں گے تو شیطان آسودہ رہے گا ۔
انھوں نے یہ چھ نسخے شیطان کے ذکر کئے ہیں کہ شیطان ان چھ طریقوں سے کسی قوم کو بہکاتا ہے ۔ اقبال کا یہ کلام ضربِ کلیم میں ہے۔
'' ابلیس کا فرمان اپنے سیاسی فرزندوں کے نام ''
لاکر برہمنوں کو سیاست کےپیچ میں زنّاریوں کو دہر کہن سے نکالدو
وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتانہیں ذراروحِ محمدۖ اس کے بدن سے نکالدو
فکرِ عرب کو دے کر فرنگی تخیلات اسلام کو حجاز و یمن سے نکالدو
افغانیوں کی غیرتِ دیں کاہے یہ علاج ملّا کو ان کے کوہ و دمن سے نکالدو
اہلِ حرم سے ان کی روایات چھین لوآہو کو مرغزارِ خُتن سے نکالدو
اقبال کے نفس سے ہے لالہ کی آگ تیزایسے غزل سرا کو چمن سے نکالدو
 
Top