شیخ رشید احمد کا لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

الف نظامی

لائبریرین
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کے ایجنڈے اور لانگ مارچ کی حمایت کردی۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں لانگ مارچ اور سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی، شیخ رشید احمد نے ملاقات میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت اور ان کے مؤقف کو سراہا۔
شیخ رشید احمد نے لانگ مارچ کی میزبانی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکا کا راولپنڈی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔
 

شیزان

لائبریرین
شیخ رشید کو اس وقت صرف اور صرف کسی کا ساتھ چاہیے
بےتابی اور بے چینی سے۔۔۔پہلے تحریک انصاف اور اب علامہ صاحب کو میزبانی کی پیشکش۔۔
واہ بھئی واہ
ان پیشن گوئی صاحب کی کیا ہی بات ہے۔۔۔:)
 

عسکری

معطل
شیخ رشید کو اس وقت صرف اور صرف کسی کا ساتھ چاہیے
بےتابی سے اور بے چینی سے۔۔۔ پہلے تحریک انصاف سے اتحاد اور اب علامہ صاحب کو میزبانی کی پیشکش۔۔

ویسے ان پیشن گوئی صاحب کی کیا ہی بات ہے۔۔۔ :)
یار بہت جی دار بندہ تھا شیخ پر اب ختم ہو گیا سب کچھ :cautious:
 

عسکری

معطل
اگر اب تک ہاتھ کھینچ لیا ہوتا تو رہی سہی کچھ عزت باقی رہ گئی ہوتی۔۔۔ مجھے تو ترس آتا ہے اس بندے پر۔۔
بہت دبنگ تھا کبھی۔۔۔

اس کا نشہ ایس اہے کہ چھوٹے نہیں چھوٹتا یار :( لت لگ جاتی ہے نا جیسے ۔ اچھا خآصہ بندہ کیا سے کیا بن جاتا ہے
 
Top