شہر _ بُتاں میں دیکھ لے خاکہ نگار چپ::: محمد حفیظ

شہر _ بُتاں میں دیکھ لے خاکہ نگار چپ
طرز _ نگارشات میں تھے کوہسار چپ

اندر کے شور سے بنے چہرے پہ سو نقوش
خطّاط لکھ رہے تھے اُسے بےشمار چپ

خوشے کی چاہتوں میں ہی چیخے تمام عمر
ہم کو مگر نصیب ہوئی کردگار چپ

نخل _ عزا کو دیکھ کے کہنے لگے حضور
دل میں تھے سو سوال مگر اختصار چپ

مہر _ دہاں تو دیکھیے سکتے میں آ گئے
پھر بھی وہ مجھکو کہتے رہے بےمہار چپ

خلوت نشیں سے بات جو کرنے لگے حفیظ
بولا ترے خیال میں ہے ترس گار چپ
محمد حفیظ
 
Top