شہرت بخاری کی اہلیہ کی خودنوشت شائع ہوگئی ہے

Rashid Ashraf

محفلین
نام کتاب: یہ بازی عشق کی بازی ہے
خودنوشت
مصنفہ: فرخندہ بخاری
ناشر: سنگ میل پبلیکیشنز لاہور
سن اشاعت: فروری 2012
قیمت: 1200
رابطہ ناشر: 042-337220100
سرورق مندرجہ ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے:
http://www.wadi-e-urdu.com/wp-conte...azi-hai-fakhanda-bokhari-sang-e-meel-2012.jpg

فرخندہ بخاری، ادیب و شاعر شہرت بخاری کی اہلیہ ہیں۔ جو لوگ شہرت بخاری کی خودنوشت "کھوئے ہوؤں کی جستجو" کا مطالعہ کرچکے ہیں ان کے لیے "یہ بازی عشق کی بازی ہے" شاید اتنی دلچسپ نہ ہو۔ فرخندہ بخاری کی یہ کتاب خودنوشت کم اور ایک سیاسی داستان زیادہ ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کتاب لکھی نہیں بلکہ لکھوائی گئی ہے۔ سیاسی شخصیات کی تصاویر کی بھرمار ہے اور زیادہ تر ایسی جو اس سے قبل مختلف کتابوں میں شائع ہوچکی ہیں اور انٹرنیٹ پر بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔
ایک باب میں مصنفہ نے اپنے شوہر سے اپنے خراب تعلقات کی وضاحت پیش کی ہے۔
 
Top