شکر بجا لاتا ہوں اس رب قدوس کا

میں اس رحیم و کریم رب کی جس قدر تعریف کروں کم ہے کہ اس کے جس قدر احسان اس بندہ ناچیز پر ہیں یہ ان کا شکریہ ادا کرنے سے بھی عاجز ہے۔
اس کے خاص فضل وکرم سے ساتویں آل آزاد کشمیر اسکاؤٹ ریلی کے تحت منعقدہ مقابلہ حسن قرآت میں یہ حقیر دوسری پوزیشن کا حقدار ٹھہرا جو میرے لیے کسی فخر سے کم نہیں۔
اس قبل بھی اس فقیر بارگاہ صمدی کو آل میرپور مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
ماشاءاللہ
بہت خوب محترم بھائی
دلی دعاؤں بھری مبارک باد قبول فرمائیں ۔
یہ تو درجہ بلند ہے بلاشبہ ۔۔۔۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
باری تعالےٰ کی طرف سے یہ انعام میری ناقص سمجھ کے مطابق آپ کی طبیعت میں عاجزی اور اور اس ذات با برکات کی خدمت میں ہدیہ شکر پیش کرنے کے وصف کی بنا پر عطا ہوا ہے۔

ڈھیروں مبارکباد!!
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

اراکین محفل کی جانب سے دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔
 
سبحان اللہ
ماشاءاللہ
بہت خوب محترم بھائی
دلی دعاؤں بھری مبارک باد قبول فرمائیں ۔
یہ تو درجہ بلند ہے بلاشبہ ۔۔۔ ۔۔
جی واقعی یہ بہت بلند لیکن کٹھن منصب ہے۔
دعاؤں کیلئے آپ کا شکرگزار اور زیادہ کا خواستگار
 
باری تعالےٰ کی طرف سے یہ انعام میری ناقص سمجھ کے مطابق آپ کی طبیعت میں عاجزی اور اور اس ذات با برکات کی خدمت میں ہدیہ شکر پیش کرنے کے وصف کی بنا پر عطا ہوا ہے۔

ڈھیروں مبارکباد!!
اس میں میری اس حقیر ذات کا کوئی عمل دخل نہیں یہ تو صرف اسی رب اللعالمین کا فضل وکرم ہے۔
بہت شکریہ بھائی
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت مبارک ہو۔ماشاءاللہ

congratulation-043.gif
 
Top