ناصر کاظمی شوق کیا کیا دکھائے جاتا ہے

نیرنگ خیال

لائبریرین
شوق کیا کیا دکھائے جاتا ہے
دل تجھے بھی بھلائے جاتا ہے

اگلے وقتوں کی یادگاروں کو
آسماں کیوں مٹائے جاتا ہے

سوکھتے جارہے ہیں گل بوٹے
باغ کانٹے اگائے جاتا ہے

جاتے موسم کو کس طرح روکوں
پتّہ پتّہ اڑائے جاتا ہے

حال کس سے کہوں کہ ہر کوئی
اپنی اپنی سنائےجاتا ہے

کیا خبر کون سی خوشی کے لیے
دل یونہی دن گنوائے جاتا ہے

رنگ پیلا ہے تیرا کیوں ناصرؔ
تجھے کیا رنج کھائے جاتا ہے​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
جاتے موسم کو کس طرح روکوں
پتّہ پتّہ اڑائے جاتا ہے

حال کس سے کہوں کہ ہر کوئی
اپنی اپنی سنائےجاتا ہے

واہ واہ۔ بہت خوب۔ :)
شیئرنگ کے لئے بہت شکریہ نیرنگ خیال !
انتخاب کو سراہنے پر شکرگزار ہوں فرحت۔۔۔ :)

واہ ،واہ،واہ۔۔۔ ۔۔ لاجواب کلام۔ شراکت کے لیئے شکریہ نیرنگ خیال صاحب۔
سر بہت شکریہ۔۔ خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا۔۔۔ :)

واہ بہت خُوب شئیرنگ
بہت شکریہ آپ کا۔۔۔ :)

حال کس سے کہوں کہ ہر کوئی
اپنی اپنی سنائےجاتا ہے

واہ
بہت شکریہ عمر بھائی :)

یہاں کیا واہ واہ لکھنا ہے ناں بھیا؟
جی گڑیا۔۔۔ ایسی ہی کوئی واہ یا آہ کرنی ہوتی ہے ان مراسلوں پر۔۔۔۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
شکریہ گڑیا۔۔۔ اظہار خیال پر تشکر۔۔۔ خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کے ذوق سلیم کے معیار پر پورا اترا۔۔۔ ۔
آپ کہہ رہے ہیں تو ٹھیک ہی کہہ رہے ہوں گے بھیا
ویسے میرے ذوق سلیم پر پورا اترنے کے لیے میرا اس کو پڑھنا ضروری تو نہیں ناں؟ :happy:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کہہ رہے ہیں تو ٹھیک ہی کہہ رہے ہوں گے بھیا
ویسے میرے ذوق سلیم پر پورا اترنے کے لیے میرا اس کو پڑھنا ضروری تو نہیں ناں؟ :happy:
ہم نے کچھ یوں سنا تھا کہ
لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے
خیر پڑھنا ضروری نہیں۔۔۔ یہاں تک کہ جواب بھی۔۔۔۔ ;)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہم نے کچھ یوں سنا تھا کہ
لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے
خیر پڑھنا ضروری نہیں۔۔۔ یہاں تک کہ جواب بھی۔۔۔ ۔ ;)
لوگوں کا تو پتا نہیں یہاں تو بھیا کہہ رہے ہیں ناں
بھیاااا
سوری ناں اب پڑھ لیتی ہوں
میرے سے شاعری نہیں پڑھی جاتی بابا:noxxx:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لوگوں کا تو پتا نہیں یہاں تو بھیا کہہ رہے ہیں ناں
بھیاااا
سوری ناں اب پڑھ لیتی ہوں
میرے سے شاعری نہیں پڑھی جاتی بابا:noxxx:
شاعری کو بھی ایسے ہی پڑھا جا سکتا ہے۔۔۔۔ جیسے نثر کو۔۔۔ میں بھی ایسے ہی پڑھتا ہوں۔۔۔۔ :laugh:
 
Top