1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

رضا شورِ مہِ نو سن کر تجھ تک میں دواں آیا

مہ جبین نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 19, 2012

  1. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شورِ مہِ نو سن کر تجھ تک میں دواں آیا​
    ساقی میں ترے صدقے مے دے رمضاں آیا​
    اس گل کے سوا ہر پھول با گوش گراں آیا​
    دیکھے ہی گی اے بلبل جب وقتِ فغاں آیا​
    جب بامِ تجلی پر وہ نیّرِ جاں آیا​
    سرتھا جو گرا جھک کر دل تھا جو تپاں آیا​
    جنت کو حرم سمجھا آتے تو یہاں آیا​
    اب تک کے ہر اک کا منہ کہتا ہوں کہاں آیا​
    طیبہ کے سوا سب باغ پامالِ فنا ہونگے​
    دیکھو گے چمن والو ! جب عہدِ خزاں آیا​
    سر اور وہ سنگِ در آنکھ اور وہ بزمِ نور​
    ظالم کو وطن کا دھیان آیا تو کہاں آیا​
    کچھ نعت کے طبقے کا عالم ہی نرالا ہے​
    سکتہ میں پڑی ہے عقل چکر میں گماں آیا​
    جلتی تھی زمیں کیسی، تھی دھوپ کڑی کیسی​
    لو وہ قدِ بے سایہ اب سایہ کناں آیا​
    طیبہ سے ہم آتے ہیں کہئے تو جناں والو​
    کیا دیکھ کے جیتا ہے جو واں سے یہاں آیا​
    لے طوقِ الم سے اب آزاد ہو اے قمری​
    چٹھی لئے بخشش کی وہ سروِ رواں آیا​
    نامہ سے رضا کے اب مٹ جاؤ برے کامو​
    دیکھو مرے پلّے پر وہ اچھے میاں آیا​
    بد کار رضا خوش ہو بد کام بھلے ہونگے​
    وہ اچھے میاں پیارا اچھوں کا میاں آیا​
    الشاہ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    سبحان اللہ
    شورِ مہِ نو سن کر تجھ تک میں دواں آیا​
    ساقی میں ترے صدقے مے دے رمضاں آیا​
     
    • زبردست زبردست × 1
  3. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    سبحان اللہ ! کیا کہنے !! لاجواب کلام شریک محفل کرنے کا شکریہ مہ جبیں صاحبہ
     
    • زبردست زبردست × 1
  4. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جزاکم اللہ نایاب بھائی اور مدیحہ گیلانی بہنا

    مدیحہ پلیز میرے نام کے ساتھ صاحبہ نہ لکھا کریں ، بہن یا بہنا لکھ دیں اور اگر میری عمر سے واقف ہیں تو خالہ یا آنٹی وغیرہ کچھ بھی لکھ دیں
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. عباس رضا

    عباس رضا محفلین

    مراسلے:
    377
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
     

اس صفحے کی تشہیر