شوخ قطعات

شمشاد

لائبریرین
کہا جب اک کھلاڑی سے کہ لگ جائے اگر چوکا
تو فوراً آپ کو آؤٹ ہو جانے کی عادت ہے

وہ بولا کرکٹر بھی میں ہوں اور مردِ مسلماں بھی
مسلماں مرد کو بس چار ہی رن کی اجازت ہے
(سرفراز شاہد)​
 

شمشاد

لائبریرین
جب ارے کہنا نہیں تھا وہ ارے کہتی رہی
اس کو جو کہنا تھا کوئی کیا کرے کہتی رہی

مجھ میں اس میں فرق بس چھوٹی بڑی "ے" کا تھا
میں پری کہتا رہا اور وہ پرے کہتی رہی
(حیدر جلیسی)​
 

شمشاد

لائبریرین
نبھائی جا رہی تھیں ساری رسمیں
مگر پاپوش پر ہی زور نکلا

ہمیں جوتی چرائی کیا وہ دیتا
وہ دولہا خود ہی جوتی چور نکلا
(عذرا صادق)
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی ہے گزارنا مشکل
دم نکلتا ہے سانس گھٹتا ہے

میں تو سگریٹ بھی اب نہیں پیتا
"یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے"
(ضیاء الحق قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
باز آیا نہیں وہ تاک جھانک سے اب تک
بعد شادی کے بھی طوفان اٹھا رکھا ہے

جب سے ہمسائی پہ رکھی ہے نظر اکبر نے
اس کی بیگم نے اسے مرغا بنا رکھا ہے
(منظور عطش)​
 
ہر شخص کو زبانِ فرنگی کے باٹ سے
جو شخص تولتا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
افسر کو آج تک یہ خبر ہی نہیں ہوئی
اُردو جو بولتا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
('قطعہ کلامی' از انور مسعود )​
 

محمداحمد

لائبریرین
ہر شخص کو زبانِ فرنگی کے باٹ سے
جو شخص تولتا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
افسر کو آج تک یہ خبر ہی نہیں ہوئی
اُردو جو بولتا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
('قطعہ کلامی' از انور مسعود )​

اردو جو بولتا ہے سو ہے وہ بھی آدمی!

واہ
 
Top