شفیق خلش شفیق خلش ::::: نہیں جو عِشق میں رُتبہ امین رکھتا تھا ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین

غزل
شفیق خلش

نہیں جو عِشق میں رُتبہ امین رکھتا تھا
میں اپنا دِل تک اُسی کا رہین رکھتا تھا

رہی جو فکر تو نادان دوست ہی سے مجھے
وگرنہ دشمنِ جاں تک ذہین رکھتا تھا

خیال جتنا بھی اُونچا لیے پھرا ، لیکن
میں اپنے پاؤں کے نیچے زمین رکھتا تھا

خُدا کا شُکر کہ عاجز کِیا نہ دل نے کبھی
میں اِس کو دوست ہمیشہ حَسِین رکھتا تھا

کسی بھی شہر، کسی مُلک میں جہاں بھی گیا
جِلو میں اپنی میں عُمدہ ترین رکھتا تھا

نہیں یُوں یاد ہر اِک کو، کہ میں حَسِیں تھا، مگر
ہمیشہ ساتھ میں زہرہ جبین رکھتا تھا

چُنا اگر تو اِک ایسا ہی زندگی کو خلش
کمر گُلوں میں جو سب سے مہین رکھتا تھا

شفیق خلش
 
Top