تعارف شعیب صفدر صاحب

اسلامُ علیکم جناب شعیب صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔۔۔ اور ہم آپ کو چھوڑیں گے نہیں بلکہ سب کچھ جان کر ۔ لہذا ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 

شعیب صفدر

محفلین
جناب دیری کی وجہ یہ کہ میں محفل میں آ نہیں رہا تھا۔۔۔۔ آپ کے سوالات کے جوبات یہ ہیں۔۔۔
آپکا پورا نام؟
چوہدری شعیب صفدر گھمن
پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
پیار سے بھی شعیب ہی کہتے ہیں۔۔۔۔
عمر کتنی ہے؟
لو ابھی چند دن پہلے تو سلور جوبلی منائی ہے
جائے پیدائیش ؟
کراچی۔۔لیاری میں
حاضر مقام؟
کراچی ۔۔۔ماڈل کالونی
مصروفیت کیا ہے؟
کتاب پڑھنا اور انٹرنیٹ۔۔۔۔اوقر دوستوں کی محفل اور۔۔۔۔۔بہت کچھ
تعلیمی قابلیت؟
ایل ایل بی ۔۔۔۔
مشاغل، ویب کے علاوہ؟
کوئی نہیں۔۔۔۔۔بتانے والے کوؔئی نہیں۔۔۔۔
کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اردو۔۔۔۔بس۔۔۔۔روانی اس میں ہی ہے۔۔۔۔ویسے پنجابی،سندھی،سرائیکی،اور انگریزی کی بھی سمجھ بوجھ ہے۔۔۔
اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
جب بڑا ہو گا تو پھر بتاؤ گا۔۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top