شعیب سعید شوبی ۔۔لائبریری ٹیم میں اضافہ !!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

مجھے یہ بات کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ شعیب سعید شوبی نے لائبریری میں کام کے ساتھ ساتھ اپنی شمولیت کو بھی یقینی بنایا ہے۔ کچھ دن پہلے شعیب سے گوشۂ اطفال میں موجود نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمشن میں پیش کرنے کے لئے درخواست کی تھی اور شعیب نے بلا تاخیر مثبت جواب دیا۔

میں نے کل ہی شعیب کو ایک مختصر فہرست بھیج تھی چند نظموں کی، اور حیران کن طور پر شعیب نے اتنے کم وقت میں محنت سے اس پر عمل درآمد بھی کر دیا ۔۔۔ اور دلچسپ شکل میں پیش کیا ہے !

علاوہ ازیں شعیب لائبریری کے لئے لوگو پر بھی کام کر رہے ہیں اور گوشۂ اطفال کے لئے لوگو تیار بھی کر چکے ہیں ۔

ویل ڈن شعیب !


لائبریری میں خوش آمدید !


۔
 
شعیب سعید شوبی میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو تمہیں لائبریری ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے کی اور یقین جانو یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی اور شگفتہ کی باتیں مان کر تم نے بچوں سے اپنی محبت کا عملی ثبوت دیا ہے ۔ یقینا تمہارے ذہن میں اپنا بچپن آ گیا ہوگا جب تم حسرت سے کارٹون دیکھا کرتے تھے اور اس شوق میں پورا ہفتہ گزرتا ہوگا کہ کب من پسند کارٹون یا کہانیاں دیکھنے سننے کو ملیں۔ یہ خداداد صلاحیت تم میں ہے کہ تم ان کہانیوں اور کارٹونز کو فلیش میں پیش کر سکتے ہو اور بچوں کے پسندیدہ انکل بن سکتے ہو۔:)

بہت سے بچوں کے خوابوں کی تعبیر تمہارے ہاتھوں میں ہے اور مجھے یقین ہے تم جتنے اچھے استاد ہو اتنے اچھے ٹیم ممبر بھی ، پہلے بھی کئی چھکے لگائے ہیں تم نے اور اب بھی شائقین تمہاری دھواں دار بیٹنگ کے منتظر ہیں۔ یقین جانو سب بے صبری سے تمہاری پوسٹس کا انتظار کرتے ہیں ، تمہاری اس فعالیت سے بہت سے ممبران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب کو بہت حوصلہ ملا ہے بس اب یونہی ساتھ رہنا اور اپنی صلاحیتوں اور جوہر سے محفل کو ، اردو کو اور بچوں کو مستفید کرتے رہنا۔
 

ماوراء

محفلین
شعیب، لائبریری ٹیم میں خوش آمدید۔ آپ نے واقعی اتنی جلدی سب کچھ بنایا، کہ حیران کن ہے۔ اور بہت اچھا کام کیا ہے۔ :best:
 
محب اور ماوراء آپ دونوں کا بہت بہت شکریا، انشاءاللہ میری پوری کوشش ہو گی کہ جب بھی وقت ملے گا ، میں گوشہ اطفال میں بچوں کے لئے مزے مزے کی چیزیں پوسٹ کرتا رہونگا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے(آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top