شعراء کی سادگی

اردو شعراء کی شاعری میں لفظ "سادگی" کے استعمال والے اشعار لکھیں:
‏-
جیسے=
‏-
سادگی پر اس کی مرجانے کی حسرت دل میں ہے

بس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کف_ قاتل میں ہے_
 

سیما علی

لائبریرین
سادگی پر اس کی، مر جانے کی حسرت دل میں ہے
بس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کفِ قاتل میں ہے

مرزا اسد اللّہ خاں غالب
 

شمشاد

لائبریرین
یوں چرائیں اس نے آنکھیں سادگی تو دیکھیے
بزم میں گویا مری جانب اشارا کر دیا
(فانی بدایونی)
 

سیما علی

لائبریرین
اتنا معصوم ہوں فطرت سے کلی جب چٹکی
جھک کے میں نے کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا ؟

جوش ملیح آبادی

سادگی کا لفظ استعمال کیے بغیر سادگی دیکھیے
 

سیما علی

لائبریرین
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے۔ اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیا
بات تو صرف اک رات کی تھی مگر انتظار آپ کا عمر بھر کر کر
لیا

صبا اکبر آبادی
 
Top