ششم سے دہم جماعت تک نصاب آن لائن کر دیا گیا

ششم سے دہم جماعت تک نصاب آن لائن کر دیا گیا
368182_17010978.jpg

طلبہ کی دلچسپی بڑ ھا نے کے لئے ڈیجیٹل بکس میں ہزاروں لیکچرز،تصا ویر ،اینیمیشن اور امتحانی مشقیں وغیرہ اپ لوڈکی گئیں چھٹی سے آٹھویں تک سائنس ،حساب،نہم اور دہم جما عت کی ریا ضی ، جنر ل سا ئنس ،با ئیا لوجی ،کیمسٹر ی اورفزکس آن لا ئن
گو جر انو الہ (لیڈ ی رپو رٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چھٹیوں سے قبل طلبہ کو بہتر ین تعلیمی سہو لیات فراہم کر نے کے لئے چھٹی سے لے کر دہم تک کا جدید نصاب آ ن لائن کر دیا گیا اورا س کے لئے با قاعدہ پنجاب حکو مت کی ویب سائٹ بنائی گئی ہے ۔طلبہ کی دلچسپی بڑ ھا نے کے لئے ڈیجیٹل بکس میں ہزاروں لیکچرز،تصاویر ،اینیمیشن اور امتحانی مشقیں وغیرہ اپ لوڈ کی گئیں ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق حکو مت پنجاب کی جا نب سے تمام اضلا ع کی روڈ میپ پر رینکنگ ،اسا تذ ہ اور طلبہ کا ڈیٹا پنجاب سکول ایجو کیشن کی ویب سا ئٹ پر اپ لو ڈ کر نے کے بعد تعلیمی نصا ب کو بھی آن لائن کر دیا گیا ۔ای لر ننگ کے نام سے بنا ئی گئی اس ویب سا ئٹ میں ابتدائی طور پرچھٹی جما عت سے لے کر آٹھویں تک سائنس اور حسا ب جبکہ نہم اور دہم جما عت کی ریا ضی ، جنر ل سا ئنس ،با ئیا لوجی ،کیمسٹر ی ،فزکس کو آن لا ئن کیا گیا ہے ۔موسم گر ما کی تعطیلا ت کے دوران لا کھوں بچے سمر کیمپ کے دوران www.elearn.punjab.gov.pk پر جا کر اس ویب سا ئٹ تک رسا ئی حا صل کر سکتے ہیں ۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکو مت کی جانب سے تعلیمی ایمر جنسی نا فذ ہو نے کے بعد ہنگا می بنیا دوں پر بہتر ی کے اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں جس میں طلبہ کے لئے نصاب کو آن لا ئن کر نا خو ش آئند ہے ۔
www.elearn.punjab.gov.pk
http://dunya.com.pk/index.php/city/gujranwala/2014-05-22/368182
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی پیشرفت ہے۔
اب بچے کمپیوٹر پر پڑھیں سہی۔ ایسا نہ ہو کہ کمپیوٹر کھول کر کینڈی کریش ہی کھیلتے رہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہت اچھی خبر ہے۔اللہ کرے یہ مثبت نتیجہ خیز ثابت ہو۔آمین! شئیرنگ کا شکریہ!
ناصر بھائی! آپ کہاں غائب تھے؟ آپ کی طرف سے اتنی اچھی باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
بادی النظر میں پالیسیاں تو تمام خوب اور مثبت ہوتی ہیں۔ اصل مقصد تو ان پر بطریق احسن عملدرآمد ہوتا ہے۔ بذریعہ کمپیوٹر تعلیم دور حاضر کی اشد ضرورت ہے۔ اب دیکھیں، وقت کے ساتھ اس پالیسی کے کیانتائج برآمد ہوتے ہیں۔ امید تو بہتری کی رکھنی چاہئے۔
 
بہت اچھی خبر ہے۔اللہ کرے یہ مثبت نتیجہ خیز ثابت ہو۔آمین! شئیرنگ کا شکریہ!
ناصر بھائی! آپ کہاں غائب تھے؟ آپ کی طرف سے اتنی اچھی باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں۔
محترم بہن، بس کچھ مسائل ،الجھنیں اور ان کہی ناقابل بیان باتیں ایسی ہیں کہ گریز کر رہا ہوں، آپ کا حسن ظن ہے کہ آپ ہماری باتیں کسی قابل سمجھتے ہو ،
اللہ عزوجل آپ پراور ہم پر اپنا کرم کرے اور گمراہی سے بچائے اور بری صحبت سے محفوظ رکھے آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محترم بہن، بس کچھ مسائل ،الجھنیں اور ان کہی ناقابل بیان باتیں ایسی ہیں کہ گریز کر رہا ہوں، آپ کا حسن ظن ہے کہ آپ ہماری باتیں کسی قابل سمجھتے ہو ،
اللہ عزوجل آپ پراور ہم پر اپنا کرم کرے اور گمراہی سے بچائے اور بری صحبت سے محفوظ رکھے آمین

اللہ تعالٰی آپ کے لئے اور ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، آمین
 

جاسمن

لائبریرین
ناصر بھائی! اللہ آپ کی سب مشکلات،اُلجھنیں دور کرے،سُلجھائے! آسانیاں،خوشیاں،کامیابیاں اور دل کا چین عطا کرے۔ آمین!
 
Top