شرم ناک

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہم تو ہے ہی بے وقوف، جس کام پر لگاو لگ جاتے ہیں۔ ہمیں یہ سمجھ نہیں لگتی کہ حکمران ہم سے کام کیا لیے رہے ہیں۔ دیکھو جی کل تک یہ شور تھا نواز شریف ایم کیوں ایم سے کیوں مل گیا ہے۔ اب یہ شور ہے کہ عدالت نے شرم ناک کہنے پر عمران پر توہین عدالت لگا دی ہے اور عمران کہتے ہیں شرم ناک کوئی گالی نہیں ہے لیکن عدلیہ کہتی ہے کہ گالی ہے۔ اب نون لیگ والے شرم ناک کو گالی ثابت کر رہے ہیں اور تحریک انصاف والے اس کو گالی مانے پر تیار ہی نہیں ہیں (وہ تو میں بھی شرم ناک کو گالی نہیں تسلیم کرتا)۔ خیر یہ الگ بحث ہے۔

مسئلہ اصل میں یہ ہے کہ یہ جو دو بڑے بڑے مواقعات ہو گزر ہیں۔ ایک ایم کیو ایم والا اور دوسرا شرم ناک والا ان دونوں واقعات کے دوران کیا کیا ہو گیا کیا ہمیں اس بات کا پتہ ہے۔ بجلی کی قیمت میں اور زیادہ اضافہ ہو گیا، چیزیں بہت مہنگی ہوگئی، کتنے ہی قیدی قید سے نکال کر لے گے، کیری نے پاکستان کی کوئی بات نہیں مانی لیکن پھر بھی دورا کامیاب ہو گیا۔ یہ ساری باتیں کہاں ہیں۔

ہم لوگوں کو یہ لوگ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیتے ہیں اور ہم اس بتی کے پیچھے لگ جاتے ہیں اور باقی کے کام ہوتے رہتے ہیں اور ہمیں اس وقت پتہ چلتا ہے جب کام حقیقت میں ہو چکا ہوتا ہے۔ اس وقت نا ہم بات کر سکتے ہیں اور نا ہی شور ڈال سکتے ہیں۔ ادھر حامد میر نے غرداری میں ڈپلومے لیے رکھے ہیں۔ ادھر ڈاکٹر صاحب نے اپنے کلینک میں انعامات تقسیم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ادھر میڈیا رمضان کے مقدس مہنے میں کنجروں کے ساتھ پروگرام کر رہے ہیں۔ لیکن ہم بس اس بات پر لگے ہوئے ہیں نواز ٹھیک ہے عمران غلط ہے، عمران ٹھیک ہے نواز غلط ہے۔

اصل میں غلط ہم لوگ ہیں اور ہمیں یہ بات اس وقت پتہ چلے گی جب ہم کچھ کرنے جوگے نہیں ہونگے۔ آنکھیں کھولو اور دیکھو ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ اگر آنکھیں نا کھولی تو پھر سمجھ لیں ہم سے بڑا شرم ناک کوئی نہیں ہوگا
 
کتنی شرمناک بات ہے!

ابھی تو یہ بھی فیصلہ باقی ہے کہ اردو محفل لفظ "شرمناک" کو کس زمرے میں رکھتی ہے۔ :) :) :)
 

زبیر مرزا

محفلین
ایک طرف سیاست دانوں کا تماشہ ہے تو اس کے تماشائی بھی موجود ہیں - مہنگائی ، ماحولیات ، صحت وتعلیم سے متعلق انفرادی سطح پرکام کرنے کا کون سوچے
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ہر قوم کے بالغ نظر ہونے میں وقت لگتا ہے۔ پاکستانی قوم بھی ابھی تو بتیوں کے پیچھے لگ کر خوش ہو جاتی ہے لیکن کچھ عرصے بعد یہی قوم ان کھیل تماشوں سے جی اچاٹ بیٹھے گی اور پھر کوئی نیا تماشا ہوگا۔ اللہ خیر کرے کہ وہ تماشا خونیں نہ ثابت ہو :(
 

ظفری

لائبریرین
کتنی شرمناک بات ہے!

ابھی تو یہ بھی فیصلہ باقی ہے کہ اردو محفل لفظ "شرمناک" کو کس زمرے میں رکھتی ہے۔ :) :) :)
بلکل صحیح فرمایا ۔۔۔۔۔ کسی محفل پر میں نے "دلبر داشتہ " لکھ دیا ۔ تو جناب اس پر جو لے دے ہوئی تو بھاگتے ہی بھلے بنی ۔ :idontknow:
 

ظفری

لائبریرین
وہ شاید لفظ نہیں بلکہ کسی اور پس منظر کی وجہ سے ہوا ہوگا ;)
ارے نہیں بھائی ۔۔۔ میں نے صرف یہ لکھ دیا کہ " کچھ لوگ دل برداشتہ ہوکر امید کا دامن چھوڑ دیتے ہیں " ۔ پورے جملے کی افادیت کو چھوڑ کر انہوں نے صرف ایک لفظ کو پکڑ لیا کہ " اختلاف " کا کوئی تو پہلو پیدا ہو کہ ہم " اتفاق " سے زیادہ " اختلاف " کے گرویدہ ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
عوام جائے بھاڑ میں۔ سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے زور لگا رہی ہیں اور پانچ سال یہی ڈرامے ہوتے رہیں گے۔
 

ظفری

لائبریرین
جب تک اقتدار ان ہاتھوں میں نہیں ہوگا ۔ جن کے دلوں میں خوفِ خدا ہے ۔ تو یہ کھیل اسی طرح چلتا رہے گا ۔ مداری اپنا تماشہ دکھاتے رہیں گے ۔ اور عوام کو کیا چاہیئے " تماشہ " ۔ سو چل رہا ہے ۔
 

یوسف-2

محفلین
کتنی شرمناک بات ہے!

ابھی تو یہ بھی فیصلہ باقی ہے کہ اردو محفل لفظ "شرمناک" کو کس زمرے میں رکھتی ہے۔ :) :) :)
اس احقر کی رائے میں جس طرح لفظ ”گالی“ بذاتِ خود کوئی گالی نہیں ہے، اسی طرح لفط ”شرمناک“ بذاتِ خود کوئی بُرا لفظ نہیں ہے بلکہ یہ ایسے بُرے اقوال و افعال کی نشاندہی کرتا ہے جو ”قابلِ شرم “ ہوتے ہیں۔۔۔
شرم کرو، میں شرمندہ ہوں۔ شرمناک حرکتیں نہ کرو، جیسے فقرے اردو زبان و ادب میں غیرمہذبانہ فقرے ہرگز نہیں ہیں۔

الف عین ، محمد یعقوب آسی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس احقر کی رائے میں جس طرح لفظ ”گالی“ بذاتِ خود کوئی گالی نہیں ہے، اسی طرح لفط ”شرمناک“ بذاتِ خود کوئی بُرا لفظ نہیں ہے بلکہ یہ ایسے بُرے اقوال و افعال کی نشاندہی کرتا ہے جو ”قابلِ شرم “ ہوتے ہیں۔۔۔
شرم کرو، میں شرمندہ ہوں۔ شرمناک حرکتیں نہ کرو، جیسے فقرے اردو زبان و ادب میں غیرمہذبانہ فقرے ہرگز نہیں ہیں۔

الف عین ، محمد یعقوب آسی
میرے گھر میں زیادہ لوگ مسلم لیگ نون کے ہیں۔ لیکن میں کسی طرف نہیں ہوں میرا ووٹ تو شیخ رشید کو ہی جاتا ہے۔ اس لیے میرا اکثر سب سے اختلاف ہی رہتا ہے۔ اور وہ سارے یہی سمجھتے ہیں کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔
اس لیے میری ان سے اکثر بحث ہوتی ہے۔ کل سارے یہی شور ڈال رہے تھے کہ عمران خان کو ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ شرم ناک گالی ہے۔ جب انہوں نے چار پانچ دفعہ ہی بات کی تو میں نے کہا عدالت کے نوٹس سے ہٹ کر میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن میرے نزدیک بھی شرم ناک گالی نہیں ہے۔ اگر عدالت نے نوٹس دیا ہے تو ٹھیک لیکن عدالت کو یہ نہیں کہنا چاہے تھا کہ شرم ناک ایک گالی ہے۔ تو سب نے مجھے لتاڑنا شروع کر دیا۔
میں نے ان کو اتنا ہی کہا اگر یہی بات نواز نے کی ہوتی تو آپ سب اس بات کو غلط ثابت کرنے میں لگ جاتے۔

ساری بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم جس بھی سیاسی پالٹی سے ہوں، جس بھی مسلک سے ہوں، جس بھی ذات سے ہوں، جس بھی ملک سے ہوں، جس بھی علاقے سے ہوں اس کی غلط بات کو درست ثابت کرنے کے لیے اپنی پوری جان لگا دیتے ہیں چاہے وہ بات غلط ہی کیوں نا ہو
 

ظفری

لائبریرین
شرمناک بذاتِ خود کوئی گالی نہیں ہے ۔ مگر جس فہم یعنی کس سدِ راہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے ۔ اسے دیکھنا ضروری ہے ۔
 

سید ذیشان

محفلین
میرے خیال میں تو عدالت نے شرمناک لفظ کو گالی نہیں قرار دیا۔ انہوں نے یہ ضرور کہا ہے کہ عمران نے عدالت کی توہین کی ہے۔ لیکن اس سے یہ مطلب کیسے نکلتا ہے کہ صرف گالی دے کر توہین کی جاتی ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ کسی کو گالی دینا ، توہین ہی ہوتی ہے ۔
سید ذیشان بھائی ۔۔۔ ذرا آج یہ کوشش تو کریں اور ہاں مگر افطار کے بعد،کیونکہ روزہ کے درمیان اگر یہ قدم اٹھا دیا تو سپریم کورٹ کی طرح نوٹس نہیں آئے گا بلکہ براہِ راست کسی سزا کا اطلاق ہوجائے گا ۔ کوشش کریں کہ کسی کو ساتھ لے لیں، تاکہ بیچ بچاؤ میں مدد مل سکے ۔ :thumbsup:
 

سید ذیشان

محفلین
میرا خیال ہے کہ کسی کو گالی دینا ، توہین ہی ہوتی ہے ۔
سید ذیشان بھائی ۔۔۔ ذرا آج یہ کوشش تو کریں اور ہاں مگر افطار کے بعد،کیونکہ روزہ کے درمیان اگر یہ قدم اٹھا دیا تو سپریم کورٹ کی طرح نوٹس نہیں آئے گا بلکہ براہِ راست کسی سزا کا اطلاق ہوجائے گا ۔ کوشش کریں کہ کسی کو ساتھ لے لیں، تاکہ بیچ بچاؤ میں مدد مل سکے ۔ :thumbsup:

رمضان کی مثال سے میری ہی بات کو تقویت پہنچتی ہے۔ ;)

رمضان میں آپ کو کسی کی توہین کرنے کے لئے گالی کا استعمال نہیں کرنا پڑتا، خاص طور پر افطار کے بالکل قریب۔ لوگوں کی توہین کا معیار گالی یا چماٹ سے نیچے آتے آتے گھوری یا طنزیہ جملے تک پہنچ جاتا ہے۔:confused3:
غالب امکان یہی ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی افطاری کے قریب ہی نوٹس لیا ہو گا۔:wink2:
 
Top