شا عری کے لئے مشورہ مفت کون دے گا :)

نور وجدان

لائبریرین
اسکے افاعیل : مفعول فاعلاتن مفول فاعلاتن
براہ مہربانی اس میں جو مسلہ ہے مجے اپنی مفید آراء سے روشناس کر دیں ۔۔


  1. جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب
  2. نفرت مِرا مُقدر چاہوں میں پیار کیسا۔؟

  3. یہ کاٹ دار آنکھیں پَیکر تراشتی ہیں
    ُالفت کی مُعتبر ہیں اِن میں شرار کیسا۔؟

    اب لگتا راز کوئی فُرقت وفا کی بابت۔۔۔ !
    کُہنہ حِساب گر تھا اب ُرخِ یار کیسا !

    جو کعبہ میرا قِبلہ تُوحید میرا ایماں۔۔!
    ہیں بُت تِرے بہت سے تو پاس دار کیسا۔۔!

    میرے خَیال رقصِ بِسمل کی طرح ہوتے۔۔۔ !
    دَم مستی جان بر ہوں تودرد خوار کیسا۔۔۔ ؟

    اے ماہ دل گِرفتہ تو مّہر کے سَبب ہے ۔؟
    گَر وَصل روز مّدِ جّز بار بار کیسا۔؟

    پامال دل کے ارماں کرکے ہوا پشیماں
    افسوس پہ مٹے غم تو اضطرار کیسا

    اَب چھائے ہوئے بادل باقی کیا مُسافت۔۔؟
    تھاما اَجل نے جاتے غم کا قرار کیسا۔۔؟

    پرَور وَفا کیا ہو ساری شبیہ مٹی۔۔!
    خاکے کیا فنا اب نقش و نگار کیسا۔۔؟

    اچھی نہیں توقع بے رحم لوگ سارے۔۔۔ !
    مَطلب کی یاری پِہ جگ کا اعتبار کیسا۔۔؟

    اے نُورؔ دل بجھا اب ہر سمت تیرگی ہے ۔۔۔ !
    گُل ہیں چراغ سارے اب اِنتظار کیسا ۔۔؟
    از سعدیہ نور ؔ شیخ
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
یہ کاٹ دار آنکھیں پَیکر تراشتی ہیں
یہ کاٹ 2 2 1
دار آ نکھ 2212
پیکر ت 22 1
را ش تی ہی 2 1 2 2
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
ُالفت کی مُعتبر ہیں اِن میں شرار کیسا۔؟
22 1 212 2 2 2 1 2 1 22

الفت 22
کی 1
مع 2
ت 1
بر 2
ہی 2
ان 2
میں 2
ش 1
را 2
ر 1
کیسا 22
 

نور وجدان

لائبریرین
جو کعبہ میرا قِبلہ تُوحید میرا ایماں۔۔!
جو 2 ، کع 2
بہ 2 ،
می2
، ر 1
تو 2
حی 2
د 1
می 2
ر 1
ای 2
ما 2
 

فلک شیر

محفلین
نیچے جو ٹیگ آپ نے کیے ہیں ، یہ کسی کو کسی خاص دھاگے میں طلب کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوتے۔
اس کے لیے مندرجہ بالا مراسلہ میں استعمال شدہ طریقہ مروج ہے ۔
 

نور وجدان

لائبریرین
نفرت مِرا مُقدر چاہوں میں پیار کیسا۔؟
122۔ 2۔
م 1
قد 2
در 2 ۔۔تشدید ہے
چا 2
ہو 2
میں 1
پا 2
ر 1
کی 2
سا 2
122 2212 122 2212
مفول فاعلاتن مفول فاعلاتن
 

نور وجدان

لائبریرین
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127414



آپ دیکھیں سب اک ہی بحر میں اک پہلے کے اور دوسرا والا بحر میں اسکو سائیٹ غلط کہ ری : جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب۔۔! مین یہ غلط مگر سایٹ ٹھیک کہ رہ
مزید روشنی اس فن کے ماہرین ہی ڈال سکیں گے، ان کی خدمت میں درخواست ٹیگ کی شکل میں کر دی گئی ہے ۔ جونہی فرصت پائیں گے، آپ کی رہنمائی فرمائیں گے۔ کیونکہ
من نہ دانم فاعلاتن فاعلات :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127414



آپ دیکھیں سب اک ہی بحر میں اک پہلے کے اور دوسرا والا بحر میں اسکو سائیٹ غلط کہ ری : جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب۔۔! مین یہ غلط مگر سایٹ ٹھیک کہ رہ
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127466
محترم سید ذیشان بھائی ذرا یہاں متوجہ ہوں !!
 

سید ذیشان

محفلین
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127414



آپ دیکھیں سب اک ہی بحر میں اک پہلے کے اور دوسرا والا بحر میں اسکو سائیٹ غلط کہ ری : جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب۔۔! مین یہ غلط مگر سایٹ ٹھیک کہ رہ
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/127466

جو ناز = 122 مفعول
تھا کبھی وہ = 2212 فاعلاتن
ہوتا ہے= 122 مفعول
چور چو رَب = 2212 فاعلاتن

آخری ”چور اب“ وصال الف کی وجہ سے ”چو رَب“ بن گیا ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ یہ بتا دیں اک نکتہ میں کی جب لٍفظ وصال پاتے ہیں تو اس کے لئے آواز کا غیر صوتی ہونا ضروری ہے ۔ چور اب ۔۔۔ چوربھی ہو تو وہ ربھی بن جائے گا اور ربھ بن جایے گا تو 2 وزن ہوگا ؟
 

سید ذیشان

محفلین
یہ یہ بتا دیں اک نکتہ میں کی جب لٍفظ وصال پاتے ہیں تو اس کے لئے آواز کا غیر صوتی ہونا ضروری ہے ۔ چور اب ۔۔۔ چوربھی ہو تو وہ ربھی بن جائے گا اور ربھ بن جایے گا تو 2 وزن ہوگا ؟

وصال الف ایک بہت سپیشل کیس ہے۔ اس کے علاوہ الفاظ کے وصال کی اجازت نہیں ہے۔ یہ صرف اس کیس میں ہوتا ہے جب دو الفاظ میں سے پہلا لفظ کسی consonant (ا،ی،ے،و،ہ کے علاوہ کوئی بھی حرف) پر ختم ہوتا ہو اور دوسرے لفظ کا آغاز الف یا آ سے ہو رہا ہو۔

مثالیں: چور اب سے چو رَب
آخر اگر سے آخِ رَگر
آخر اِس سے آخِ رِس
کافر ان اصنام سے کافِ رِ نَصنام (اس قاعدے کا دو مرتبہ غالب نے استعمال کیا ہے)
آپ آخر سے آ پاخر (یاد رہے کہ آ = اا)
وغیرہ

یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ شاعر کی صوابدید پر ہے کہ اس قاعدے کا استعمال کرے یا نہ کرے۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
آپ اس کے خیال اور وزن کے بارے میں تبصرہ کر دیں ۔ میں اسکو http://www.urduweb.org/mehfil/threads/جو-ناز-تھا-کبَھی-وُہ-ہوتا-ہے-چُور-چُور-اَب۔۔.74703/
پہلا مصرعہ بدل دینا چاہتی ہوں اسکی تدویں کی تھی اب دوبارہ نہ ہو پاری۔۔اسکو ""جو ناز تھا کبھی وہ ہوتا ہے چور چور اب"

وزن پر تو تبصرہ کر دیا ہے۔ باقی اصلاح تو اساتذہ کا کام ہے۔ داد البتہ ہم ضرور دینا چاہیں گے۔ :)
 
Top