شاعری کا مشغلہ ہر آن ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔نیاز سواتی

عرفان سعید نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 12, 2018

  1. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    278
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شاعری کا مشغلہ ہر آن ہونا چاہیے
    گھر میں کھانے کا بھی کچھ سامان ہونا چاہیئے

    میرا بیٹا بات سچی کوئی بھی کرتا نہیں
    میرے بیٹے کو سیاستدان ہونا چاہئیے

    دفتری عملے کو رشوت دے چکا ہون بار ہا
    اب تو میرے کام کو آسان ہونا چاہئیے

    جو غزل پر لاد کر لائے پچاس اشعار کو
    ایسے شاعر کا بھی اب چالان ہونا چاہیئے

    نام اس کوٹھی کا کیوں رکھا ہے کٹیا شیخ جی
    نام جس کا قصر عالی شان ہونا چائیے
    (نیاز سواتی)​
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر