شاعرہ نوشی گیلانی کا بلاگ

الف عین

لائبریرین
یہ تو مکمل مجموعہ کلام یہاں پوسٹ کر دیا ہے۔۔ چلیے امید ہے کہ ان سے اجازت مل جائے گی۔ تحریر تو مل ہی گئی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فرخ، نوشی گیلانی کا بلاگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
اور یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوئی کہ وہ بھی اردو پریس کا استعمال کر رہی ہیں۔ :grin:
کیا سخنور ڈاٹ نیٹ پر کوئی اور بلاگ بھی موجود ہیں؟
نوشی گیلانی کا بلاگ اس اعتبار سے بھی نیک فال ثابت ہو سکتا ہے کہ اس طرح دوسرے معروف شعرا اور اہل قلم حضرات کو بھی بلاگ بنانے کی تحریک ملے گی۔ ابھی لگتا ہے کہ نوشی گیلانی کے بلاگ کا زیادہ لوگوں کو علم نہیں ہے کیونکہ مجھے اس بلاگ پر کوئی تبصرے نظر نہیں آئے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
نبیل۔ خوشی کا مقام ہے کہ تکنیکی مدد میں سارا حوالہ اور داؤن لوڈ ربط بھی اردو ویب کا ہے۔۔
نوشی کے بلاگ سے ہی سعید کی شاعری کا لنک ملا۔۔ وارث، ان کا نام سنا ہے، مکمل نام کیا ہے؟ شاعری تو اچھی ہی ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ فرخ، نوشی گیلانی کا بلاگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
اور یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوئی کہ وہ بھی اردو پریس کا استعمال کر رہی ہیں۔ :grin:
کیا سخنور ڈاٹ نیٹ پر کوئی اور بلاگ بھی موجود ہیں؟
نوشی گیلانی کا بلاگ اس اعتبار سے بھی نیک فال ثابت ہو سکتا ہے کہ اس طرح دوسرے معروف شعرا اور اہل قلم حضرات کو بھی بلاگ بنانے کی تحریک ملے گی۔ ابھی لگتا ہے کہ نوشی گیلانی کے بلاگ کا زیادہ لوگوں کو علم نہیں ہے کیونکہ مجھے اس بلاگ پر کوئی تبصرے نظر نہیں آئے ہیں۔

نبیل اتفاق سے یہ ویب مجھے ایک سرچ کرنے سے ملا۔ اور وہیں پر ایک اور شاعر سعید صاحب کے بلاگ کا بھی ربط دیا گیا ہے۔ کسی اور شاعر کے بلاگ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن سخنور ڈاٹ نیٹ پر نہیں ملا۔
 
arifkarim

معطل
مَاشَاءَاللہ۔ مزید شُعراء بھی جلد از جلد اپنے بلاگز بنالیں۔ کوئی تو جگہ ملے گی اُنکو اپنی شَاعری دکھانے کیلئے:)
 
نبیل

تکنیکی معاون

نبیل اتفاق سے یہ ویب مجھے ایک سرچ کرنے سے ملا۔ اور وہیں پر ایک اور شاعر سعید صاحب کے بلاگ کا بھی ربط دیا گیا ہے۔ کسی اور شاعر کے بلاگ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن سخنور ڈاٹ نیٹ پر نہیں ملا۔
فرخ، آپ کا بلاگ کہاں ہے؟ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نوشی گیلانی اور سعید کے بلاگ پر ایک ہی ٹیمپلیٹ استعمال ہو رہی ہے اور اس میں اردو ایڈیٹر صحیح کام نہیں کر رہا ہے۔ :(
بلاگ کو دیکھ کر کہیں کہیں یہ بھی لگتا ہے کہ ان پیج کے مواد کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرکے مزید پروف ریڈنگ کے بغیر ہی پوسٹ کر دیا گیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
درست ہے نبیل۔۔ مجھے کہیں بھی ویب سائٹ میں پروف ریڈ شدہ مواد نہیں ملا۔ اب تک یہ دونوں کتابیں (نوشی اور سعید) کی داؤن لوڈ کر رہا تھا۔ اب ہر فائل پر کم از کم ایک دن پروف ریڈنگ کا لگے گا۔۔وہی کمپوزنگ کی عام اغلاط۔۔۔ کاما کی جگہ کوٹس یا الٹے پیش کا استعمال، دو الفاظ کے درمیان گیپ نہ دیا جانا۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرخ، اردو بلاگ بنانا تو اب کوئی مشکل نہیں رہا ہے۔ اگر آپ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو وہاں جا کر صرف بلاگ رجسٹر کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس کے بعد آپ اس پر کوئی بھی اردو ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرکے بلاگنگ شروع کر سکتے ہیں۔ میں نے کچھ ٹیمپلیٹس اردو کے لیے کسٹمائز کرکے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فراہم کی ہوئی ہیں۔ اور اگر آپ چاہیں تو urdutech.net یا wordpress.pk پر جا کر نیا بلاگ رجسٹر کر لیں۔ وہاں آپ کو بنا بنایا اردو بلاگ مل جائے گا اور کئی اردو ٹیمپلٹس بھی دستیاب ہوں گی۔ آپ ہمت کریں تو یہ کام قطعی مشکل نہیں ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
شاکر۔۔ ان بلاگز کو سیارہ میں شامل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ نوشی گیلانی اور سعید نے یہ بلاگ روزانہ اپ ڈیٹ کرنے کے لئے نہیں بنایا ہے۔ محض اپنی کتاب آن لائن مہیا کرنے کے لئے۔ شاید وہ اردو کمپیوٹنگ سے واقف ہی نہ ہوں۔ اور نہ ان کے ویب ڈیویلپرس۔ اسی لئے اب تک علوی یا جمیل نستعلیق نہیں اپنایا گیا ہے۔
پچھلے اگست سے تو ان بلاگز میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہوئی ہے۔
 
Top