شادی کی پہلی رات دلہن نے دولہا کی پٹائی کردی

کروڑ پتی شوہر کنگلا نکلا، سہاگ رات کو منہ دکھائی میں ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بجائے الٹا دلہن سے قرضہ مانگنے پر دلہن نے پہلی رات ہی اپنے دولہے کی جوتوں سے مرمت کر دی۔ نئی نویلی دلہن شادی کے اگلے روز ہی طلاق کیلئے سرگودھا کی عدالت میں پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی ایک سول عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب عروسی جوڑا میں ملبوس معصومہ مظہر نامی ایک خاتون نے اپنی شادی کے اگلے روز ہی طلاق کیلئے درخواست دے دی،اس دوران خاتون نے عدالت کو بتایا کہ شادی سے قبل لاہور کے فیصل خان نے خود کو کروڑ پتی بتایا، اس نے اپنی گاڑی میں اسے کئی دفعہ لاہور کی سیر بھی کروائی۔ ماڈل ٹاﺅن میں اپنی کوٹھی اور دفتر دکھایا ۔ اس دوران اس نے فیصل کو اپنے گھروالوں سے ملنے کا کہا تو اس نے ٹال مٹول سے کام لیا مگر شادی کے بعد وہ اسے ایک کرایے کے مکان میں لے گیا اور بتایا کہ اس نے جو کچھ کیا وہ صرف اسے پانے کیلئے کیا ہے۔اس نے جو دکھایا وہ سب دوستوں کا تھا وہ کئی لوگوں کا مقروض ہے۔
خاتون نے عدالت کو بتایا کہ فیصل کی نظر اس کے زیورات اور پراپرٹی پر ہے، وہ کسی دھوکے باز کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ خاتون کی طلاق کی درخواست پر عدالت نے اس کے شوہر کو طلب کر لیا ہے۔
خبر کا ذریعہ
 
غور سے پڑھیں
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی ایک سول عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی
پھر تو شاید سرگودھا جانا پڑے گا۔ گاؤں تو اس میں پھر بھی نہیں ہے۔ :)
مٹی پاؤ۔ تسی کیہڑا سچی مچی پتہ کرن جانا اے
 
Top