سینٹ کی سپورٹس کمیٹی نے آصف پر تاحیات پابندی کا مشورہ دے دیا

مشن نیوز
اسلام آباد: سینٹ کی سپورٹس کمیٹی نے محمد آصف پر تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف سے گذشتہ سال دبئی میں افیون برآمد ہوئی تھی۔

محمد آصف گذشتہ سال جون میں انڈین پریمیئر لیگ کھیل کر واپس آ رہے تھے تو دبئی ائیر پورٹ پر اُن سے افیون برآمد ہوئی اور انہیں تین ماہ تک نظر بند رکھا گیا۔

دبئی پولیس نے محمد آصف کو بلا الزام یہ کہتے ہوئے ملک بدر کر دیا کہ اُن سے برآمد ہونیوالی منشیات کی مقدار بہت کم تھی۔ تاہم اس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات میں اُن کے داخلے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔

آصف کے مطابق انہوں نے افیون کو ایک حکیم کے کہنے پر بطور دوا استعمال کیا اور وہ نشہ کے عادی نہیں ہیں۔

بشکریہ مشن نیوز
 
Top