سیماب اکبر آبادی سیماب اکبرآبادی -- تصویرذہن میں نہیں تیرے جمال کی

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 26, 2012

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,662
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزلِ
    سیماب اکبرآبادی
    تصویرذہن میں نہیں تیرے جمال کی
    آباد ہو کے لُٹ گئی دُنیا خیال کی
    دامن کشِ حواس ہے وحشت خیال کی
    کتنی جُنوں اثر ہے بہاراب کے سال کی
    میں صُورتِ چراغ جَلا اور بُجھ گیا
    لایا تھا عمْرمانگ کے شامِ وصال کی
    یوں طُورکو جَلا دِیا برقِ جمال نے
    پتّھر میں رہ نہ جائے تَجلّی جمال کی
    پہلے خیال، خواب سے تھا طالبِ سُکوں
    اب خواب ڈھونڈتا ہے پناہیں خیال کی
    موسیٰ کو لاؤ، طور پر آجاؤ دیکھ لو
    اب بھی یہیں کہیں ہے تجلّی جمال کی
    جلوَت میں ہُوں، تو شاکئ ھنگامۂ ہجُوم
    خلوَت میں ہُوں، تو ساتھ ہے دُنیا خیال کی
    تاریک تھی رہِ طَلب، آزردہ تھے کلِیم
    بجلی نے آکے شمع جلادی جمال کی
    چھوڑ آئی لامکان کوبھی پیچھے تِری تلاش
    اپنی حدوں سے بڑھ گئی وُسعَت خیال کی
    سیماب، یہ شباب، یہ ابر، اور یہ بہار
    انگڑائیاں ہیں صرف نشاطِ خیال کی
    علامہ سیماب اکبر آبادی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  2. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    واہ خوب انتخاب شاہ صاحب ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,662
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر گیلانی صاحبہ!
    خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا
    اظہارِ خیال کے لئے ممنون ہوں
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    پہلے خیال، خواب سے تھا طالبِ سُکوں
    اب خواب ڈھونڈتا ہے پناہیں خیال کی
    بہت خوب انتخاب ہے شاہ جی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,662
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ممنون ہوں اظہار خیال پرصاحب!
    بہت خوش رہیں
    اپنا خیال رکھئیے گا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر