سیلز ٹیکس - سندھ کے محصولات میں اضافہ

سعود الحسن

محفلین
گو کہ سرویسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی دستور پاکستان کے تحت ہمیشہ سے صوبائی حکومت کا اختیار ہے ، لیکن اس اختیار کو ہمیشہ وفاقی حکومت نے استعمال کیا اور اب بھی جبکہ نئے این ایف سی ایوارڈ میں اس بات کو تحریری طور پر مان لیا گیا ہے ، وفاقی محصول ادارہ (ایف بی آر) مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ پہلے بہانہ تھا کہ صوبے اس قابل نہیں کہ یہ کام کر سکیں ، اب کہنا ہے کے آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے۔

بحرحال سندھ حکومت نے اس پر اسٹینڈ لیا اور اپنا صوبائی محصول ادارہ سندھ ریوینیو بورڈ (ایس آر بی) بنا دیا اور جولائی 2011 سے خود ہی سرویسز پر سیلز ٹیکس جمع کرنا شروع کردیا ۔

نیچے دیا گیا چارٹ سندھ حکومت کو سرویسز پر سیلز ٹیکس کی مد میں پچھلے سال وفاقی حکومت سے ملنے والے حصہ اور اس سال خود جمع کیے گئے محصول کا تقابل ہے۔ واضح رہے پچھلے سال تک سندھ کو اس مد میں پورے پاکستان سے جمع کیے گئے محصول میں سے آبادی کے لحاظ سے اس کا حصہ ملتا تھا، اور اس سال سندھ حکومت نے صرف سندھ میں دی گئی سروسز پر سیلز ٹیکس جمع کیا ہے۔
SindhRevenueFBRSRB.jpg
 
Top