سگریٹ نوشی سے پہلے یہ ضرور سوچ لیں

جاسم

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سگریٹ نوشی سے پہلے یہ ضرور سوچ لیں کہ:

cigarette_Poison.jpg

- سگریٹ نوشی کے دوران صرف 15 فیصد دھواں سگریٹ نوش کے پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے ، باقی 85 فیصد دھواں ماحول میں پھیل جاتا ہے اور دوسرے لوگوں خاص طور پر بچوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اسے Passive Smoking کہتے ہیں۔
- بیشک سگریٹ نوشی جاری رکھنا یا چھوڑ دینا سگریٹ نوش کا حق ہے مگر سگریٹ جلانے سے پہلے خود اپنے اوپر اور اس سے دوسرے لوگوں پر پڑنے والے مضر اثرات کے بارے میں ضرور سوچ لیجئے - آپ کی وجہ سے جو نقصان دوسروں کو ہوتا ہے وہ ایک گناہ ہے۔
-ہر سگریٹ آپ کی زندگی سے گیارہ منٹ چھین لیتی ہے۔
- دل کے دورے، کینسر، ذہنی تناؤ، اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں سے اگر آپ بچنا چاہتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی اور سکون و اطمینان کی زندگی گزارنا چاہتےہیں تو سگریٹ فورا ترک کر کے صحت سے ہاتھ ملائیں۔

ماہنامہ المصباح، کویت، مئی 2011
 
عسکری

معطل
میں نے بالکل چھوڑ دی ہے اب کبھی کبھار ایک آدھا پی لیتا ہوں ایک پیک سے 0 پر آگیا ہوں آدمی چھوڑنا چاہے تو کچھ مشکل نہیں ہے کچھ بھیییییی:cowboy:
 
پپو

محفلین
بھائی جی یہ وہ بات ہوگئی ایک ڈاکٹر کے پاس مریض آیا کہنے لگا میں سگریٹ چھوڑنا چاہتا ہوں مگر کامیاب نہیں ہوتا پاس بیھٹا ایک شخص بولا یہ کون سا مشکل کام ہے میں 50 دفعہ چھوڑے ہیں
 
عسکری

معطل
نہیں میں نے اپنے ڈاکٹر دوست کو کہا تو اس نے کہا اپنا پیکٹ مجھے دے جایا کرو روزانہ چھوٹ جائے گی۔ھھھھھھھھھھھھھھھھ

ویسے جب تک عادت ہے چھوٹ سکتی ہے اگر نشہ بن جائے تو مشکل ہے میں نے 3 سال پی عادت تو تھی نشہ نا بن سکی
 
محمد وارث

لائبریرین

میں پچھلے 25 سال سے پی رہا ہوں ابھی تک نشہ نہیں بنا، ہاں یہ ضرور ہے کہ جس دن پچیس تیس سگریٹوں میں سے دو چار بھی کم پیوں تو مرنے والا ہو جاتا ہوں :)
 
جاسم

محفلین
میں نے بالکل چھوڑ دی ہے اب کبھی کبھار ایک آدھا پی لیتا ہوں ایک پیک سے 0 پر آگیا ہوں آدمی چھوڑنا چاہے تو کچھ مشکل نہیں ہے کچھ بھیییییی:cowboy:

ہاں ، اور اسی طرح اگر کسی اچھی چیز، اچھی عادت اپنانا چاہے، تو وہ بھی مشکل نہیں۔ بالکللللللللللللل بھی نہیں۔۔۔۔ :) جیسے آپ نے ایک بری چیز چھوڑنے کے ساتھ ساتھ، اچھی چیز بھی چھوڑی ہوئی ہے۔
 
ساجد

محفلین
15 سے 20 سگریٹ روزانہ گھر والوں سے چھپ کر دوستوں میں بیٹھ کر پی لیا کرتا تھا جب کلاس نہم میں تھا۔ ایک دوست نے سگریٹ سلگا کر دیا ، میں نے کش لگایا تو گویا دماغ میں بجلی سی کوند گئی۔ پوچھا "یار انور یہ کیسا سگریٹ ہے؟"۔ جواب ملا" پی لے پریشانی دور ہو جائےگی"۔ میں نے کہا "لیکن مجھے تو کوئی پریشانی نہیں"۔ وہ لا جواب ہو گیا اور میں سردی کے موسم میں ایک بے نام احساس کے تحت پسینے سے شرابور ہو گیا۔ "یعنی میں نے آج چرس کا کش لے لیا تھا"۔اس محفل سے نکلا اور گھر جانے کی بجائے مویشیوں کے باڑے میں موجود چارپائی پر بستر بچھا کر نہ جانے کیوں بہت دیر روتا رہا۔ اگلی صبح کاروبار زیست حسب معمول رواں دواں ہوا لیکن اس میں ایک سگریٹ نوش کی کمی ہو چکی تھی۔ تین چار دن تک منہ سے رال بھی ٹپکی ، تھکاوٹ کا شدید احساس بھی ہوا۔ گھر والے پریشان ہوئے تو چپکے سے والدہ کو ساری آپ بیتی راز رکھنے کے وعدے پر سنا دی۔ انہوں نے راز بھی رکھا اور گھر کے افراد کو تسلی دے کر بے فکر بھی کر دیا۔ وہ 1987 کاسال تھا اور آج 2011 ہونٹوں نے اس دوران پھر کبھی سگریٹ کو نہیں چھوا۔
 
چرس ہیروین کے سگریٹ دینے والے کو دوست نہیں اپنا جانی دشمن سمجھنا چاہیے:mad:
 
ساجد

محفلین
چرس ہیروین کے سگریٹ دینے والے کو دوست نہیں اپنا جانی دشمن سمجھنا چاہیے:mad:
درست ، لیکن میں نے اسے اپنا دوست ہی بنائے رکھا اور ابھی بھی وہ میرا دوست ہے کیوں کہ چند ماہ میں اسے بھی میں "پکے" اور پھر سگریٹ نوشی سے مکمل تائب کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
 
Top