سکواش ورلڈ کپ کے فائنل میں بھائیوں کا مقابلہ

نبیل

تکنیکی معاون
گزشتہ روز مانچسٹر میں سکواش کی تاریخ کی رقم کی گئی جب مصر کے بھائیوں محمد الشورباگی اور مروان الشورباگی کے درمیان 2017 کے ورلڈکپ کا فائنل کھیلا گیا۔ یہ فائنل بڑے بھائی محمد الشورباگی نے ایک سخت مقابلے کے بعد جیت لیا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے دونوں کے والدین بھی موجود تھے۔ محمد الشورباگی اس سے پہلے بھی سکواش ورلڈ کپ کے فائنل میں دو مرتبہ 2012 اور 2014 میں پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں مصر ہی کے رمی عاشور کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ رمی عاشور بلاشبہ موجودہ دور کے سب سے زیادہ ٹیلنٹڈ سکواش کے کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے فٹنس کے مسائل ان کا پیچھا کرتے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی رینکنگ برقرار نہیں رکھ سکے ہیں۔ ذیل کی ویڈیو میں 2017 کے سواش ورلڈ کپ کے فائنل کی جھلکیاں ہیں:

 

Muhammad Qader Ali

محفلین
گزرا ہوا زمانہ آتا نہیں دوبارہ ،،
جہانگیر خان
جان شیر خان
کے بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی سیمی تک بھی نہیں گیا۔
 
Top