مصطفیٰ زیدی سچّائی ۔ مصطفیٰ زیدی

فرخ منظور

لائبریرین
سچّائی

مشرق کے پنڈت، مغرب کے گرجا والے
صبح ہوئی اور سچّائی کے پیچھے بھاگے
سچّائی اک قحبہ تھی جو رات کو تھک کر
سوئی ہوئی تھی، شور سنا تو خوف کے مارے
تھر تھر کانپی، روزِ عدالت سے گھبرائی
بھیس بدل کر پیچھے نکلی، آگے آگے
مشرق کے پنڈت، مغرب کے گرجا والے

(مصطفیٰ زیدی)
 
Top