سپیمر یوزر اکاؤنٹس

زیک

مسافر
محفل پر کافی تعداد میں سپیمرز نے اکاؤنٹ بنائے ہوئے ہیں۔ یہ سپیم کرنے میں تو شاید ناکام رہے ہیں مگر کچھ کی پروفائل پک سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ سپیمر ہیں۔ مزید کافی ایسے ہیں جن کی تصویر نہیں مگر نام کافی generic انگریزی ہے۔

کیا ان کا کچھ کیا جا سکتا ہے؟
 

تجمل حسین

محفلین
جی بالکل۔ زیک بھائی میں آپ کی بات سے متفق ہوں ان کا کچھ کرنا بہت ضروری ہے۔ ابھی کل ہی میں نے کوئی چھ سات کے قریب رپورٹس کی تھیں تصاویر کے حوالے سے اور زیادہ تر اسی حیدر علی کے ہی اکاؤنٹ تھے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
چند ایک گزارشات،

اسپیمرز ہمیشہ ہی سے یہاں کا رخ کرتے رہے ہیں لیکن پچھلے سال مئی یعنی مئی 2015ء سے تو جیسے انہوں نے یہاں دھاوا بول دیا ہے۔ شروع شروع میں کافی اسپیم مراسلے اور لڑیاں پبلک فورم پر آ جاتے تھے لیکن برادرم ابن سعید نے ایک زبردست اسپیم فلٹر اور کلینر انسٹال کر دیا ہے جس کی موجودگی میں اب کوئی اسپیم لڑی پبلک فورم پر نہیں آتی، اس کا نیتجہ 100 فیصد ہے اور آپ احباب نے نوٹ بھی کیا ہوگا کہ پہلے اسپیم لڑیوں کی رپورٹنگ ہوتی تھی، اب نہیں۔یہ اسپیم کلینر نہ صرف اس یورز کو معطل کر دیتا ہے بلکہ اس کے مراسلے اگر پہلے سے کوئی ہوں تو وہ بھی حذف ہو جاتے ہیں۔

اب بات یوزرز کی قابل اعتراض تصاویر کی، تو وہ تقریبا ساری کی ساری، معطل ارکان کی بھی، ہٹائی جا چکی ہیں۔ کچھ کام باقی تھا جو آج نپٹا دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود اگر کوئی قابل اعتراض تصویر نظر آئے تو رپورٹ کیجیے، رپورٹ پر پہلی نظر پڑتے ہی وہ بھی ہٹ جائے گی۔

اب وہ مسئلہ جس کی طرف اصل میں زیک نے توجہ دلائی ہے یعنی پہلے سے رجسٹرڈ اسپیم یوزرز جو ابھی بھی "محفلین" ہیں۔ اس وقت 1500 سے زاید ارکان معطل / banned ہیں، اور ان میں نوے فیصد سے بھی زاید اسپیمرز ہیں لیکن ابھی بھی ایک خاصی بڑی تعداد اسپیمرز کی موجود ہے۔ سارے اراکان کو ایک ایک کر کے دیکھنا اور پھر یہ فیصلہ کرنا کہ کونسا ان میں سے اسپیمر ہے، ایک شدید سر دردی، دقت طلب اور وقت طلب کام ہے۔ لیکن مجھے امید ہے کہ سعود صاحب کوئی خود کار طریقہ شاید اس سلسلے میں متعارف کروا سکیں :)
 
کل ہم نے حیدر علی نام کے کوئی دس کے قریب اکاؤنٹ کو اسپیم کلین اپ کے گزارا جن میں سبھی کی تاریخ پیدائش یکساں تھی۔ ساتھ ہی ہمیں نصف درجن کے قریب قابل اعتراض نمائندہ تصاویر والے کاؤنٹ سے تصاویر حذف کر کے ان کو اسپیم کلین کیا۔ :) :) :)

فی الحال اسپیم پروٹیکشن کافی حد تک مضبوط ہے، البتہ وہ اکاؤنٹ جو اسکرپٹ کے بجائے افراد بناتے ہیں وہ بہر حال مندرج ہو جاتے ہیں، لیکن عمومی فورم میں کسی قسم کی لغویت پھیلانے سے سے قبل ہی ادارت کی قطار میں چلے جاتے ہیں جہاں سے ان کا قلع قمع کر دیا جاتا ہے۔ ویسے بعض چیزیں مزید سخت کی جا سکتی ہیں اور ہم نے پہلے کی بھی تھیں، لیکن ان کے چلتے کئی دفعہ اچھے بھلے نئے صارفین کو مسائل در پیش ہوتے ہیں۔ محفل میں جو کافی سارے اسپیم اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہیں ان کا قصہ یوں ہے کہ وارث بھائی پہلے اسپیم پوسٹ کو حذف کر دیتے تھے لیکن اکاؤنٹ کو اسپیم کلین نہیں کرتے تھے کیونکہ ادارت کی قطار میں اس کی براہ راست سہولت موجود نہیں تھی، جو ہم نے بعد میں شامل کر دی ہے۔ بہر کیف منصوبہ یہ ہے کہ ایسے تمام نام جو رومن الفابیٹ والے ہیں اور انھوں نے ایک ماہ سے قبل رکنیت اختیار کی ہے، جب کہ ان کے پیغامات کی تعداد صفر ہے، ایسوں کا ماس کلین اپ کر دیا جائے یعنی ان کو معطل یا حذف کر دیا جائے۔ :) :) :)
 

arifkarim

معطل
بہر کیف منصوبہ یہ ہے کہ ایسے تمام نام جو رومن الفابیٹ والے ہیں اور انھوں نے ایک ماہ سے قبل رکنیت اختیار کی ہے، جب کہ ان کے پیغامات کی تعداد صفر ہے، ایسوں کا ماس کلین اپ کر دیا جائے یعنی ان کو معطل یا حذف کر دیا جائے۔ :) :) :)
امید ہے اگر ہم ایک ماہ تک کوئی پیغام نہ بھیجیں تو ہمارے رومن نام کیساتھ معطل نظر نہیں آئے گا۔ :):):)
 
امید ہے اگر ہم ایک ماہ تک کوئی پیغام نہ بھیجیں تو ہمارے رومن نام کیساتھ معطل نظر نہیں آئے گا۔ :):):)
ہم نے صفائی کر بھی دی ہے۔ یہی کوئی ساڑھے چار ہزار کھاتوں کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ اور ایسے کسی فلٹر میں آپ کا نام نہیں آئے گا کیونکہ آپ کے پیغامات کی تعداد صفر نہیں ہے۔ :) :) :)
 

bilal260

محفلین
ہاں بتائیں یہ ربوٹ ہے یا کہ قصدا ایسا ہوتا ہے۔اگر کسی فرد کو بار بار جواب دیا جائے مختصرا تو یہ بار بار چند لفظوں میں بات کرنا بھی شاید اسپیمنگ میں آئے گا۔
تو کیا کریں ۔
تہ ہون بندہ گل وی نہ کرے۔
 
یہ اسپیمر روبوٹ ہیں یا کوئی قصداً ایسا کرتاہے؟
کچھ تو روبوٹ ہوتے ہیں اور کچھ سستی لیبر خرید کر لوگوں سے ایسا کام کرایا جاتا ہے۔ ہر دو صورت میں عموماً منشا کسی سائٹ یا پروڈکٹ کی تشہیر ہوتی ہے اور اول الذکر معاملے میں فشنگ وغیرہ جیسے اٹیک بھی مقصود ہو سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
Top