سبق سٹرنگ سلائس اور ڈائس (String Slice and Dice)

اسٹرنگ کا پہلا اشاریہ 0 سے شروع ہوتا ہے(بائیں طرف سے) ، عموما تمام زبانوں میں یہی رواج ہے۔​

+---+---+---+---+---+​
| H | e | l | p | A |​
| 4 | 3 | 2 | 1 | 0 |​
|1-|2-|3-|4-|5-|​

اسٹرنگ کے اختتام سے بھی اشاریہ ہوتا ہے جو منفی ایک ( 1-) سے شروع ہو کر منفی کے حساب سے بڑھتا رہتا ہے۔
 
کوڈ:
word = "HelpA"

یہاں اسٹرنگ کا اشاریہ 4 پر جو حرف ہے وہ پائتھون دکھائے گا۔
PHP:
>>> word[4]
'A'
 
>>> word[0:2]
'He'
>>> word[2:4]
'lp'


ایک مفید کام جو اسٹرنگ پر کیا جا سکتا ہے وہ دو اشاریوں کو ایک colon کی مدد سے دکھایا جا سکتا ہے۔ اسے slice notation کہتے ہیں یعنی دو اشاریے بیچ ایک colon

[:]
پہلا اشاریہ شروعاتی پوزیشن کا بتاتا ہے اور دوسرا اشاریہ بتاتا ہے کہ کتنی مزید پوزیشن تک حروف کشید کرنے ہیں۔

اوپر والی مثالوں میں ایک دفعہ پہلی پوزیشن سے لے کر دو پوزیشن کے حروف کو کشید کر شائع کیا گیا ہے ۔
'He'

اور دوسری دفعہ تیسری پوزیشن سے چوتھی تک کے حروف کو کشید کیا گیا ہے۔

PHP:
>>> word[:2] # The first two characters
'He'

اگر پہلا اشاریہ کولن سے پہلے نہ لکھیں تو وہ 0 شمار ہوتا ہے یعنی اوپر والی مثال میں پہلی دو پوزیشن سے حروف کشید کیے گئے ہیں۔

PHP:
>>> word[2:] # Everything except the first two characters
'lpA'

اگر دوسرے اشاریے کی جگہ کچھ نہ دیا جائے تو یہ پہلے اشاریے سے لے کر پوری سٹرنگ کشید لی جاتی ہے۔ اوپر والی مثال میں دوسری پوزیشن سے لے کر پوری اسٹرنگ کے حروف کشیدکیے گئے ہیں۔
 
اشاریے (indices) کی مقدار منفی عدد بھی ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوتو پھر گنتی دائیں طرف سے شروع کی جاتی ہے یعنی اسٹرنگ کے اختتام سے۔​

PHP:
>>> word = 'HelpA'
>>> word[-1]    # The last character
'A'
>>> word[-2]    # The last-but-one character
'p'
>>> word[-2:]    # The last two characters
'pA'
>>> word[:-2]    # Everything except the last two characters
'Hel'


 
پائتھون میں ان پٹ لینے کے لیے ایک طریقہ ان پٹ فنکشن کا ہے ۔​

PHP:
>>> n = input("Enter a numerical expression: ")
 
Enter a numerical expression: 12
 
>>>print (n)
 
12

input کا فنکشن نئے پائتھون ورژن میں استعمال ہو رہا ہے اس سے پہلے raw_input کا فنکشن استعمال ہوتا رہا ہے مگر اب یہ قابل استعمال نہیں۔​
 
اس مثال میں ایک متغیر pythagoras میں ایک لمبی سی اسٹرنگ محفوظ کی گئی ہے اور پھر slice کے آپریشن اور اسٹرنگ کے فنکشن find سے کام لیتے ہوئے مختلف الفاظ کی پوزیشن کو ڈھونڈا اور پھر اس پوزیشن سے آگے باقی ماندہ اسٹرنگ پرنٹ کروائی ہے۔

PHP:
>>>pythagoras = "There is geometry in the humming of the strings, there music in the spacing of the spheres."
 
>>>print(pythagoras.find('string'))
40
 
>>>print(pythagoras[40:])
strings, there music in the spacing of the spheres.
 
>>>print(pythagoras.find('sphere'))
83
 
>>>print(pythagoras[83:])
spheres.
 
>>>print(pythagoras.find('algebra'))
-1
 
Top