سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد ۔ شہناز بیگم

فاتح

لائبریرین
بچپن سے ہمارا پسندیدہ ملی نغمہ۔۔۔ سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد ۔ شہناز بیگم
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا قدم قدم پر گیت رے
بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر اے میت رے
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گن گائیں​
گلوکار: شہناز بیگم
شاعر: مسرور انور
موسیقار: سہیل رعنا
EMI-1972
پی ٹی وی پروڈکشن
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
بہت خوبصورت شراکت ہے فاتح بھائی!! ہمیں تو تمام کے تمام ملی نغمے بہت پسند ہیں۔ :lovestruck:
مجھے تو دو ملی نغمے بہت زیادہ پسند ہیں۔۔۔ ایک سوہنی دھرتی اللہ رکھےا ور دوسرا۔۔۔ چاند میری زمیں، پھول میرا وطن
دوسرے نغمے پر پانچویں جماعت میں ہم نے ٹیبلو کیا تھا جس میں تمام کراچی کے سکولز شامل ہوئے تھے اور میں اس میں چاند بنا تھا۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
رانا

محفلین

اور مجھے "اس پرچم کے سائے تلے" والا نغمہ شائد اس لئے پسند ہے کیونکہ اس نغمے پر ہم نے آٹھویں جماعت میں ٹیبلو کیا تھا جس میں کراچی کے کافی سارے اسکولز شامل ہوئے تھے اور خاکسار اس میں پنجابی بنا تھا۔:):)
ویسے فاتح بھائی آپ کا یہ ایونٹ کہاں ہوا تھا؟ کہیں ہم اور آپ ایک ہی ایونٹ میں تو نہیں تھے؟:):)
 
آپ مجھ سے اتنے بڑے تو نہیں کہ جب میں پانچویں جماعت میں تھا تب آپ آٹھویں جماعت میں۔
یہ تقریب عزیز آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 2 کے کسی گورنمنٹ سکول میں ہوئی تھی شاید نام دہلی بوائز سکول تھا۔
 
رانا

محفلین
آپ مجھ سے اتنے بڑے تو نہیں کہ جب میں پانچویں جماعت میں تھا تب آپ آٹھویں جماعت میں۔۔
نہیں میں نے سوچا آپ کہیں ایک کلاس میں دو دو سال نہ لگاتے رہے ہوں۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

یہ تقریب عزیز آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 2 کے کسی گورنمنٹ سکول میں ہوئی تھی شاید نام دہلی بوائز سکول تھا۔
پھر تو یہ واقعی نہیں تھی۔ ہماری تقریب اگر ہمیں ٹھیک یاد ہے تو شانی ہوٹل میں ہوئی تھی اب اس نام کا ہوٹل پورے کراچی میں کہیں ڈھونڈے سے نہیں ملتا۔:) ویسے اس کے قریب ہمیں یاد ہے کہ تاج محل ہوٹل کہیں لکھا نظر آیا تھا۔
 
ہوٹلوں کے نام تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ مثلاً تاج محل ہوٹل ہی کو لیں تو جب اس کے سامنے سے گزرتے تھے اس کا نام تبدیل ہو چکا ہوتا تھا۔ :rollingonthefloor: اب کافی عرصے سے اس کا نام ریجنٹ پلازا پر رکا ہوا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top