سوکرنامہ - فٹ بال کے بارے میں اردو میں ویب سائٹ

سوکرنامہ

محفلین
فٹ بال کے حوالے سے پہلی اردو ویب سائٹ حاضر خدمت ہے۔ اس ویب سائٹ میں پاکستانی اور غیر ملکی، فٹ بال کے حوالے سے ہر طرح کی معلومات فراہم کی جائے گی۔ ویب سائٹ پر فی الحال کچھ کام باقی ہے۔ آپ دوستوں کی آرا اور تجاویز اسے مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ شکریہ
http://www.soccernama.com
 

hackerspk

محفلین
میں نے سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا ہے بلاشبہ ایک نہایت اچھی اور محنتی کاوش ہے ایک خیال میرے ذہن میں آیا ہے اگر ہم مل کر کوشش کریں تو بہت ہی جلد انٹرنیٹ پر اردو کا جال بچھانے میں کامیاب ہو سکتے مثلا وکی پیڈیا خود تمام معلومات اکٹھی نہیں کرتا بلکہ اس کی بہت سی سائٹس کے ساتھ ساز باز ہے جس طرح کرکٹ کے بارے میں معلومات وہ کرک انفو سے لیتا ہے اسی طرح ہم مل کر کام کر سکتے ہیں میں ایک انسائکلوپیڈیا ترتیب دے رہا ہوں۔ جس طرح آپ کی سائٹ پر ایک کھلاڑی لیونل میسی کے بارے میں کافی تفصیلی جانکاری ہے۔ لیکن چونکہ یہ اکیلے آدمی کے بس کا روگ نہیں کہ اتنے کھلاڑیوں کے متعلق معلومات دے سکے اور پھر اسے اپڈیٹ بھی رکھے اگر ہم اس کو بانٹ لیں تو کام نہایت عمدگی سے ہو سکتا ہے۔ میں خود بھی کھلاڑیوں کے متعلق معلومات انسائکلوپیڈیا میں دینا چاہتا ہوں میں الگ سے لکھوں اور آپ الگ سے یہ تو وقت ضایع کرنے والی بات ہے۔ کیوں نا مل کر اس کام کو نپٹایا جائے؟
 
Top