سونی کا 360 ڈگری تھری ڈی ڈسپلے

محمدصابر

محفلین
sony360_3d_displayjpg.jpg

سونی ، ایک تھری ڈی 360 ڈگری ڈسپلے پروٹوٹائپ کی نمائش کل سے شروع کر رہا ہے جو بائیس سے پچیس اکتوبر تک Digital Content Expo 2009 in Tokyo میں کی جائے گی۔

سونی کے مطابق یہ ڈسپلے ہر طرف سے دیکھا جا سکے گا۔ جو کہ 96 پکسل چوڑا اور 128 پکسل اونچا ہو گا۔ 24 بٹ فل کلر ڈسپلے، ایل ای ڈیز کی مدد تھری ڈائمنشنل تصویر بنائے گا۔ پورا یونٹ 5٫1 انچ قطر اور 10٫6 انچ اونچائی کا حامل ہے۔

سونی کا یہ کہنا ہے کہ یہ ڈسپلے بہت زیادہ طریقوں سے استعمال ہو سکتا ہے جیسے تھری ڈی فوٹو فریم، تھری ڈی ویڈیو فون ، تھری ڈی میڈیکل ڈسپلے ،تھری ڈی نقشہ یا کسی بھی فنی آلے کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

تفصیل
 
Top